ETV Bharat / state

UP Assembly Elections 2022: 'یوپی الیکشن عوام خود لڑرہی ہے'

author img

By

Published : Mar 2, 2022, 10:00 PM IST

یوپی الیکشن عوام خود لڑرہی ہے: اکھلیش
یوپی الیکشن عوام خود لڑرہی ہے: اکھلیش

اپنے امیدواروں کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی سربراہ اکھیلیش یادو Akhilesh Yadav نے کہا، یہ کوئی چھوٹا الیکشن نہیں ہے۔ یہ ملک کا سب سے بڑا الیکشن ہے۔ یہ الیکشن نہ صرف یوپی بلکہ پورے ملک کی سیاست کو متاثر کرے گا۔ یہ الیکشن تبدیلی لانے اور آئین و جمہوریت کو بچانے کا ہے۔

سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو Akhilesh Yadav نے بدھ کو کہا کہ یہ پہلا الیکشن ہے جس میں عوام خود الیکشن لڑ رہی ہے، 'میں پہلے مرحلے سے ہی الیکشن کو باریکی سے معائنہ کر رہا ہوں اور میری نگاہیں دیکھ رہی ہیں کہ عوام خود الیکشن لڑ رہی ہے۔'

بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے حکومت نے گیس سلنڈر تقسیم کیے تھے اور اس کے بعد اس کی، قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

گذشتہ بار جب وہ لوگ ووٹ مانگنے آئے تھے تو انہوں نے مفت گیس سلنڈر تقسیم کیے تھے اور اب جب وہ دوبارہ ووٹ مانگنے آرہے ہیں، تو مجھے بتائیے کہ اس وقت سلنڈر کی قیمت کتنی ہے؟

اکھلیش نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کو جون پور میں ایک بھی سیٹ نہیں ملنے والی ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ بی جے پی کے لیڈر اور کارکنان خاموش ہیں۔خاص طور سے جونپور میں کیونکہ انہیں پتہ چل چکا ہے کہ ان کی کوئی بھی ترکیب اب ثمر آور ہونے والی نہیں ہے۔

ایس پی سربراہ نے وزیر اعظم نرنیدر مودی کے 'خاندانی سیاست داں' والے بیان پر ان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کے لوگ مجھے خاندانی سیاست داں قرار دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav Slams BJP Govt: کاکا تو گئے، بابا بھی جائیں گے، اکھلیش

ان کے ایک لیڈر نے تقریباً 15بار خاندانی لیڈر کا ذکر کیا ہے۔ 'میں اس بات کو قبول کرتا ہوں کہ میں خاندانی انسان ہوں۔ 'میں انہیں ایک مشورہ دینا چاہتاہوں کہ جب ہم گھر واپس جاتے ہیں۔ تو کنبے کے لئے کچھ لے جاتے ہیں اور 10مارچ کو جب بابا وزیر اعلی گھر واپس جائیں گے تو وہ اپنے ’گلو‘(کتا) کے لئے بسکٹ لیتے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب ایس پی اقتدار میں آئے گی ریاست کو 24گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور نہ صرف یہ کہ 300 یونٹ مفت بجلی اور کسانوں کو آبپاشی کے لئے مفت بجلی دی جائے گی بلکہ آرمی اور پولیس میں تقرریاں کی جائیں گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.