ETV Bharat / state

Betting Online During The IPL: ہندو واہنی کا لیڈر سٹہ کھیلتے ہوئے پکڑا گیا

author img

By

Published : May 26, 2023, 11:04 AM IST

اے ڈی سی پی شکتی موہن اوستھی نے بتایا کہ یہ ملزمان آئی پی ایل میچوں کے آغاز سے ہی سٹے بازی کھیل رہے تھے۔ پولیس تھانہ 24 کو اس کی اطلاع ملی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹیم تشکیل دی اور گجھوڑ گاؤں میں چھاپہ مارا۔ موقعے پر 7 افراد پکڑے گئے ہیں۔ وہ سیمی فائنل میچ پر آن لائن شرط لگا رہے تھے۔ دوران تفتیش ملزم نے سٹے بازی کا اعتراف کر لیا۔

ہندو واہنی کا لیڈر سٹہ کھیلتے ہوئے پکڑا گیا
ہندو واہنی کا لیڈر سٹہ کھیلتے ہوئے پکڑا گیا

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں ہندو یوا واہنی کے سابق صدر سچن چوہان اپنے گھر پر سٹہ لگاتے ہوئے پولیس نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے چھ دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔ان پر الزام ہے کہ وہ آئی پی ایل میچ کے دوران آن لائن سٹے بازی کر رہے تھے۔ گجھوڑ گاؤں میں سٹے بازی کا کھیل جاری تھا۔کھیلنے والے گاہگوں سے ڈیل لاکھوں میں چلتی تھی۔ یہ کارروائی کوتوالی سیکٹر-24 نے کی ہے۔

اے ڈی سی پی شکتی موہن اوستھی نے بتایا کہ یہ ملزمان آئی پی ایل میچوں کے آغاز سے ہی سٹے بازی کھیل رہے تھے۔پولیس تھانہ 24 کو اس کی اطلاع ملی۔جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹیم تشکیل دی اور گجھوڑ گاؤں میں چھاپہ مارا۔ موقع پر 7افراد پکڑے گئے ہیں۔ وہ سیمی فائنل میچ پر آن لائن شرط لگا رہے تھے۔ دوران تفتیش ملزم نے سٹے بازی کا اعتراف کر لیا۔

مزید پڑھیں: AMU Students Qualify For UPSC اے ایم یو، آر سی اے کے چھ طلباء، یوپی ایس سی- سول سروسیز کے امتحان میں کامیاب

اے ڈی سی پی نے بتایا کہ ملزمین کی شناخت سچن چوہان، آدتیہ، نتیش، ابھینو، پانڈیا، اندر کمار اور جے دیو پانڈے کے طور پر کی گئی ہے۔ملزمان کے موبائل فونز کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ یہ پتہ لگایا جا رہا ہے کہ کن لوگوں سے رابطہ تھا۔ اس کے علاوہ ان کے بینک کھاتوں کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ تاکہ معلوم ہو سکے کہ ماضی میں ان میں کتنی رقم کا لین دین ہوا ہے۔ ان سے 4 لاکھ نقد، 15 موبائل فون، 4 لیپ ٹاپ، سٹے بازی کا مکمل سیٹ اپ، 8 رجسٹر برآمد ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.