ETV Bharat / state

غیر قانونی تبدیلی مذہب معاملہ میں ایک اور گرفتار

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 12:36 AM IST

اتر پردیش پولیس نے غیر قانونی تبدیلی مذہب معاملہ میں لکھنو کے جیل میں بند ملز م محمد عمر گوتم کو رقم بیھجنے کے معاملے میں ملزم صلاح الدین کو گجرات کے بڑودرہ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔اسے تین دنوں کے ٹرازنٹ ریمانڈ پر لکھنو لایاجارہا ہے ۔

گرفتار
گرفتار

اسی درمیان مذکورہ معاملہ میں پہلے سےگرفتار کئے گئے محمد عمر گوتم اور قاضی جہانگیر عالم کی عدالت نے مزید تین دنوں کی پولیس تحویل بڑھادی ہے ۔

غیر قانونی تبدیلی مذہب معاملہ میں ایک اور گرفتار

اس سلسلے میں اتر پردیش اے ٹی ایس عدالت میں عرضی داخل کی تھی

واضح رہے کہ ملزم عمر گوتم اور جہانگیرکی تحویل کی مدت بدھ کو ہی ختم ہو گئی تھی ۔

پیر کو گرفتار کر کے جیل بھیجے گئے اسی معاملہ سے جڑے دیگر تین ملزمین عرفان شیخ،ماتر یادو عرف عبدالمنان اور راہل بھولا کی تحویل معاملہ کے تحت جمعرات کو عدالت میں سماعت ہوگی

اسی درمیان چوتھا ملزم صلاح الدین کو بڑودرہ سے گرفتار کیاگیاہے ۔ صلاح الدین اور عمر گوتم کے درمیان فنڈنگ کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے ۔اب اسے لکھنو لاکر پوچھ گچھ کی جائیگی۔

غیر ممالک سے فنڈنگ اور دیگر مشتبہ ذرائع سے رقم حاصل کر کےغیر قانونی طریقے سے تبدیلی مذہب کرانے کے ملزم عمر گوتم اور قاضی جہانگیر عالم کو اے ٹی ایس نے گذشتہ 20 جون کو گرفتار کیاتھا۔

ابھی تک تبدیلی مذہب کے معاملہ میں صلاح الدین سمیت دیگر چھ افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے

تحویل کے دوران پوچھ گچھ میں ملی جانکاری کی بنیاد پر اے ٹی ایس نے پیر کو دیگر تین ملزمین عرفان شیخ، ماترو یادو عرف عبدا لمنان اور راہل بھولا کو گرفتارکیا تھا

تینوں ملزمین فی الحال جیل میں بند ہیں ۔تحویل میں لئے جانے کے ان سے پوچھ گچھ کی جائیگی۔

طرح طرح کے لالچ دیکر اور گمراہ کرکے کئی گو نگے بہرے بچو ں کے مذہب تبیدل کرانے کا ان پر الزام عائد ہے

ماترو یادو خود گونگے بہرے ہیں ۔مذہب تبدیل کرنے کے بعد وہ بھی اسی کام سے وابستہ ہوگئے

اے ٹی ایس کو عرفان سے کئی اہم سراغ موصول ہو نے کی امید ہے ۔اس کے علاوہ تبدیلی مذہب سے متعلق چند دیگر معاملات کی جانچ اے ٹی ایس اپنے ہاتھ میں لے سکتی ہے

مزید پڑھیں :میرٹھ ضلع جیل میں مذہب تبدیلی معاملے کے بعد ڈی ایم نے دیا جانچ کا حکم

اس وقت ریاست کے 32 اضلاع میں غیر قانونی تبدیلی مذہب سے متعلق جانچ چل رہی ہے ۔

ان ہی میں سے چند معاملات اے ٹی ایس اپنے ہاتھ میں لینے پر غور و خوض کر رہی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.