ETV Bharat / state

مراد آباد: ناردن ریلوے نے میرا بائی چانو کو مبارک باد پیش کی

author img

By

Published : Jul 27, 2021, 2:58 PM IST

مراد آباد: ناردن ریلوے نے میرا بائی چانو کو مبارک باد پیش کی
مراد آباد: ناردن ریلوے نے میرا بائی چانو کو مبارک باد پیش کی

ٹوکیو میں ہورہے اولمپکس کھیلوں میں خاتون ویٹ لفٹنگ میں 49 کلوگرام ورگ میں سلور میڈل جیت کر میرابائی چانو نے تاریخ رقم کی۔

ٹوکیو اولمپکس میں خواتین کی 49 کلوگرام زمرے میں بھارت کی اسٹار ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے بھارت کے لیے چاندی کا پہلا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔

مراد آباد: ناردن ریلوے نے میرا بائی چانو کو مبارک باد پیش کی

میرا بائی چانو کے سلور میڈل جیت نے کے باد ملک میں ہر طرف خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، تو وہیں ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں بھی ناردن ریلوے نے اپنی خوشی کا اظہار کر ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر مبارکباد پیش کی۔

ناردن ریلوے کے مینس یونین کے اسسٹنٹ ڈویژن وزیر سہیل خالد نے کہا کہ اولمپکس میں سلور میڈل جیت کر لانا پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: میرابائی چانو نے ٹوکیو میں بھارت کو دلایا پہلا میڈل

انہوں نے مزید کہا کہ اولمپکس میں میڈل جیتنا بھارت کی بہت بڑی کامیابی ہے یہ ریلوے کے لئے ہی نہی بلکے پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.