ETV Bharat / state

نوئیڈا:بی جے پی ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے،سماجوادی پارٹی

author img

By

Published : Oct 10, 2021, 4:40 AM IST

میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن وشومبر پرساد نشاد نے کہا "عوام نے اپنا ذہن بنا لیا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرکے سماج وادی پارٹی ریاست میں حکومت سازی کا موقع دے گی

سماجوادی پارٹی
سماجوادی پارٹی


اتر پردیش اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ایسے میں تمام سیاسی جماعتیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔

سماجودی پارٹی کے سینئر قائدین، ​ارکان پارلیمنٹ اور عہدیداران جن سندیش یاترا کے تحت ریاست بھر کے دورے پر ہیں۔

مذکورہ پارٹی کےقومی صدر اکھلیش یادو خود 12 اکتوبر سے وجے یاترا شروع کریں گے اور اسے حمیر پور میں ختم کریں گے۔ اس سلسلے میں آج پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سابق وزیر وشومبر پرساد نشاد اور پارٹی کے سابق ایم ایل سی راج پال کشیپ گریٹر نوئیڈا پہنچے۔

انہوں نے پارٹی کے سینئر لیڈر سنجیو تیاگی کی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔


اس دوران دونوں رہنماؤں نے بی جے پی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن وشومبر پرساد نشاد نے کہا ، "عوام نے اپنا ذہن بنا لیا ہے۔ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرکے سماج وادی پارٹی ریاست میں حکومت بنانے کا موقع دے گی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہر محاذ پر ناکام اور ہر وعدے میں فیل ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزی دکہا کہ موجودہ حکومت ملک سے لے کر بین الاقوامی ہر مسئلے میں ناکام ہوچکی ہے۔ پارٹی نے کالا دھن واپس لانے ، نوٹ بندی ، ایک سر کے 10 سر کاٹنے کا وعدہ کرکے ملک کے لوگوں کو گمراہ کیا۔ لیکن ووٹر باخبر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا سماج وادی پارٹی ریاست بھر میں مہم چلائی ہے۔ ہم ہر ووٹر تک پہنچیں گے۔ پارٹی کے تمام عہدیدار ، سینئر لیڈر اور عوامی نمائندے جن شندش یاترا کے تحت ریاست بھر کا دورہ کر رہے ہیں۔ لوگوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی جابرانہ حکمرانی اور کسانوں کی قاتل حکومت کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

اترپردیش انتخابات سے پہلے کسی بڑے ہندو رہنما کا قتل ہوسکتا ہے: راکیش ٹکیت

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ اور پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو 12 اکتوبر سے وجے یاترا کا آغاز کریں گے۔ سماج وادی پارٹی کو عوامی حمایت حاصل ہے۔ اس سے تمام پارٹیاں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.