ETV Bharat / state

National Voters Day Program at AMU: اے ایم یو میں قومی ووٹر ڈے پروگرام کا اہتمام

author img

By

Published : Jan 25, 2022, 8:57 PM IST

اے ایم یو میی قومی ووٹرس ڈے کا اہتمام
اے ایم یو میی قومی ووٹرس ڈے کا اہتمام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں قومی یوم رائے دہندگان National Voters Day Program at AMU کے موقع آن لائن اور آف لائن دونوں طریقے سے ووٹ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

قومی یوم رائے دہندگان National Voters Day Program at AMU کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مختلف شعبہ جات اور دفاتر میں آن لائن اور آف لائن دونوں طریقے سے ووٹ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس دوران وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ورچوئل موڈ میں منعقدہ پروگرام میں لوگوں کو حلف دلاتے ہوئے کہا "ہم بھارت کے شہری، جمہوریت پر یقین رکھتے ہوئے، بلا خوف وخطر اور مذہب، نسل، ذات برادری، زبان یا کسی اور لالچ سے متاثر ہوئے بغیر اپنے ملک کی جمہوری روایات اور آزادانہ، منصفانہ، پرامن انتخابات کے وقار کو برقرار رکھنے اور ہر الیکشن میں ووٹ دینے کا عہد کرتے ہیں۔

وہیں شعبہ اردو میں صدر شعبہ پروفیسر محمد علی جوہر کی صدارت میں حلف برداری برائے رائے دہندگان National Voters Day Program at AMU عمل میں آئی۔ اس موقع پر شعبہ کے اساتذہ کے علاوہ غیر تدریسی عملے کے اراکین بھی موجود تھے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ رائے دہندگان کی حلف برداری کا اعلان کو پڑھ کر سنایا گیا اور تمام شرکاء نے اسے با آواز بلند دہرایا اور اس بات کا عہد کیا کہ ہم بھارتی جمہوریت میں مستحکم یقین رکھتے ہوئے غیر جانبدارانہ اور پر امن طور پر بے خوف ہوکر مذہب، نسل، ذات، فرقہ اور زبان سے متاثر ہوئے بغیر رائے دہندگی کا حلف لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر شارق عقیل، سی ایم او، یونیورسٹی ہیلتھ سروس نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو حلف دلاتے ہوئے سبھی سے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں ووٹ ڈالنے کی اہمیت اور الیکشن National Voters Day Program at AMU سے متعلق طریقہ کار میں حصہ لینے کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.