ETV Bharat / state

Muzaffar Nagar Road Accident: مظفر نگرسڑک حادثہ میں دوخواتین سمیت ایک نوجوان کی موت

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 7:22 PM IST

مظفر نگر کے بڈھانہ ضلو میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں دو خاتون اور ایک نوجوان کی موت واقع ہو گئی، جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔Muzaffar Nagar Road accident

مظفر نگرسڑک حادثہ میں دوخواتین سمیت ایک نوجوان کی موت
مظفر نگرسڑک حادثہ میں دوخواتین سمیت ایک نوجوان کی موت

مظفر نگر میں پیر کی دیر رات گئے ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ بولیرو کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔حادثے میں خاتون سمیت تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جن کی حالت ڈاکٹروں نے تشویش ناک بتائی ہے، اور انہیں میرٹ سینٹر پر ریفرکر دیا گیا پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مظفر نگرسڑک حادثہ میں دوخواتین سمیت ایک نوجوان کی موت
یہ حادثہ پولیس اسٹیشن بڈھانہ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں دو خاتون اور گاؤں کے ایک نوجوان کی موت ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی خاتون کے دونوں بیٹے زخمی ہوئے ہیں۔ بچوں کا علاج چل رہا ہے۔ متاثرین کا تعلق تھانہ علاقہ کے گاؤں جلالپور سے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ لوگ قریب گاوں میں مریض کی مزاج پرسی کرنے کیلئے جارہے تھے۔

مزید پڑھیں:Bijnor Murder بجنور میں قتل کے الزام میں خاتون سمیت دو گرفتار

مزید پڑھیں:Noida Police Bust Fake Call Centre بے روزگاروں کو دھوکہ دینے والے جعلی کال سینٹر کا پردہ فاش، چار ملزمین گرفتار

اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی گئی، پولیس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔جبکہ بچوں کو اسپتال بھیج دیا جنکی کی تشویشناک حالت کی وجہ سے ڈاکٹروں نے میرٹ سینٹر کو ریفر کر دیا ہے۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہیکہ ڈرائیور کو نیند آگئی تھی۔ جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا مرنے والوں میں سے دونوں خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سےبتایا جارہا ہے۔مز ید تحقیقات جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.