ETV Bharat / state

Dharam Pal Singh On Muslim مسلمانوں کا بی جے پی کے تئیں اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے: کابینی وزیر دھرم پال سنگھ

author img

By

Published : Apr 16, 2023, 8:03 AM IST

سنبھل ضلع میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کابینی وزیر دھرم پال سنگھ سنبھل پہنچے۔ جہاں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تئیں اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سنبھل میں بڑی تعداد مسلمان بی جے پی سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں۔

دھرم پال سنگھ
دھرم پال سنگھ

کابینی وزیر دھرم پال سنگھ

سنبھل: ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اترپردیش حکومت کے کابینی وزیر دھرم پال سنگھ نے مسلمانوں کے حوالے سے بیان دیا ہے۔ ریاستی وزیر دھرم پال سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے کاموں کی وجہ سے اس کمیونٹی کا رجحان بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف مسلسل بڑھ رہا ہے۔ مسلمان اب بی جے پی سے ٹکٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کابینی وزیر دھرم پال سنگھ نے دعویٰ کیا کہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد شہری انتخابات کے لیے اپنا دعویٰ پیش کرتے ہوئے بی جے پی سے ٹکٹ کا مطالبہ کر رہی ہے۔ سنبھل جیسے حساس شہر میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے میونسپل صدر اور کونسلر کے عہدوں کے لیے بی جے پی کے عہدیداروں کے سامنے اپنے دعوے پیش کیے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمانوں کا بی جے پی کے تئیں اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔

مسلمانوں کا بی جے پی کی طرف رجحان مودی حکومت کے سب کا ساتھ، سب کا وکاس کی پالیسی کی جیت ہے۔ بی جے پی حکومت مسلمانوں کی ترقی اور بہبود کے لیے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں کمپیوٹر کی پالیسی پر مسلسل کام کر رہی ہے۔ کابینی وزیر دھرم پال سنگھ نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات پر کہا کہ بی جے پی انتخابات میں فائدے کے لیے نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے۔ بی جے پی 2024 کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوام کی بھلائی کے لیے جاری فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائے گی۔ یاد رہے کہ اتر پردیش حکومت کے کابینی وزیر بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بدھ کو سنبھل پہنچے تھے۔اسی دوران انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یہ باتیں کہی۔

یہ بھی پڑھیں : UP Cabinet Minister Gulabo Devi بھارت ہندو راشٹر ہی ہے اس میں شک کیوں: گلاب دیوی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.