مراد آباد: اترپردیش حکومت ریاست کی ترقی کے لئے پابندِ عہد

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 10:01 AM IST

Updated : Jul 14, 2021, 12:09 PM IST

کیشو پرساد موریہ

ریاست اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ مرادآباد کے سرکٹ ہاؤس پہونچے۔ جہاں پر انہوں نے مرادآباد منڈل کی ترقی کے لیے تقریبآ 602 کروڑ روپے کے سرمایہ سے تعمیر ہونے والی سڑکوں کا سنگِ بنیاد رکھا۔


نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری حکومت ترقی کے لئے پابندِ عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں جتنے طلباء ٹاپ 20 میں آئیں گے ان کے گھر تک جانے والی سڑک کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام گورو پتھ کے نام سے بنائے گی-

ریاست کی ترقی کے لئے پابند عہد



انہوں نے مزید کہا کہ جو کھلاڑی اولمپک یا دیگر کسی بھی کھیل میں نیشنل ایوارڈ سے سرفراز کئے جا ئیں گے ان کھلاڑیوں کے مکان تک کی سڑک بھی میجر دھیان چند وجے پتھ کے نام سے بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:یوپی حکومت نے نائب وزیر اعلیٰ پر قتل، دھوکہ دہی سمیت چار مقدمات واپس لیے


انہوں نے کہا کہ جہاں تک ووٹ کا تعلق ہے اسمبلی انتخابات میں ساٹھ فیصد بی جے پی جب کہ بقیہ چالیس فیصد میں ساری سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔

Last Updated :Jul 14, 2021, 12:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.