ETV Bharat / state

Republic Day 2023 محسن رضا کی بچگانہ حرکت، ریاستی وزیر دانش کو دھکا دے کر کرسی پر بٹھ گئے

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 8:28 AM IST

Updated : Jan 27, 2023, 11:54 AM IST

لکھنؤ میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے ریاستی وزیر دانش رضا کو دھکہ دے کر ان کرسی پر بیٹھ گئے جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ Republic Day Function in Lucknow

mohsin raza pushed minister danish
mohsin raza pushed minister danish

یوم جمہوریہ کی تقریب میں محسن رضا نے ریاستی وزیر کو دھکہ دیا

لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران منعقد پریڈ پروگرام کے دوران سابق وزیر محسن رضا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریڈ پروگرام، ودھان بھون کے مین گیٹ پر منعقد کیا گیا تھا۔ پرچم کشائی کے بعد، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ برجیش پاٹھک کے ساتھ آگے بڑھے اور اپنی اپنی کرسی پر بیٹھ گئے۔ اس دوران حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا جو برجیش پاٹھک کے ساتھ آرہے ہیں۔ انہوں نے ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود دانش رضا کو ہٹا کر ان کی کرسی پر بیٹھ گئے۔ ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا فوٹو فریم میں آنے کے لیے نہ صرف ان کے ساتھ ایسا سلوک کر رہے ہیں، بلکہ پروٹوکول کی بھی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اس دوران وزیر مملکت دانش آزاد انصاری انہیں بتاتے ہیں کہ ان کے یہاں بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے، لیکن محسن انہیں ہاتھ سے پیچھے کی طرف دھکیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور برجیش پاٹھک کے بالکل پاس بیٹھ جاتے ہیں۔

اس کے بعد دانش انصاری سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پاس کے صوفے پر بیٹھ گئے تاکہ پروگرام میں کوئی خلل نہ پڑے۔ جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو ہر طرح کے سوالات اٹھ رہے ہیں کہ ایک حج کمیٹی کے چیئرمین ریاستی وزیر کے ساتھ ایسا سلوک کر رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی محسن رضا فوٹو فریم میں آنے کے لیے کئی بار ایسا کر چکے ہیں۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی کئی مرتبہ عوامی اسٹیج پر ان کی سرزنش کر چکے ہیں۔ سیاسی تجزیہ کار پروفیسر روی کانت کا کہنا ہے کہ محسن رضا کو فوٹو فریم میں نظر آنے کی عادت ہو گئی ہے جس کی وجہ سے انہیں کئی بار پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف بھارتیہ جنتا پارٹی پسماندہ مسلمانوں کو اپنے قریب لانے کے لیے ہر طرح کی کوششیں کر رہی ہے۔ اس کے لیے بی جے پی مختلف کانفرنس کر رہی ہے، لیکن حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا عوامی پلیٹ فارم پر ریاستی وزیر دانش آزاد انصاری کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں، جو پسماندہ برادری سے آتے ہیں۔ یہ اچھی سیاست نہیں اور یہ وقار کے خلاف سمجھا جاتا ہے، وزیر اعلیٰ کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : Republic Day 3023 مدرسہ کے طلبہ نے آئین ہند کو یاد کرکے یوم جمہوریہ منایا

Last Updated : Jan 27, 2023, 11:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.