ETV Bharat / state

مظفرنگر: 'حق کی بات ضلع ادھیکاری کے ساتھ ' پروگرام کا اہتمام

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 10:52 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں مشن ناری شکتی مہم کے تحت 'حق کی بات ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ' پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

mission nari shakti campaign "Haq Ki Baat" program was organized in muzaffarnagar
مظفرنگر: 'حق کی بات ضلع ادھیکاری کے ساتھ ' پروگرام کا اہتمام

مظفر نگر کے کچہری کے ڈسٹرکٹ پنچایت آڈیٹوریم ہال میں مشن ناری شکتی مہم کے تحت، ضلعی مجسٹریٹ کے ساتھ حقوق کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس پروگرام میں اسکولوں کے طلباء کے علاوہ گھریلو تشدد میں مبتلا خواتین بھی موجود تھیں، جنہوں نے اپنے مسائل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بتایا۔

اس پروگرام کے دوران ضلعی کلکٹر سیلوا کماری جے نے گھریلو تشدد سے دوچار طلباء و خواتین کی درپیش مشکلات کو سنجیدگی سے سنا۔ اور اس پروگرام کے دوران ضلعی کلکٹر سیلوا کماری جے چیف ڈویلپمنٹ آفیسر آلوک یادو کے ساتھ خواتین تھانہ انچارج، ایجوکیشن آفیسر اور سماجی کارکن سمرتی تیاگی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:

بینڈ باجا ایسوسی ایشن کا ڈی ایم کو میمورنڈم

آج کے پروگرام میں ضلعی کلکٹر سیلوا کماری جے نے اس پروگرام کے دوران پڑھائی کرائم اور صحت کو لے کر لوگو کی پریشانیوں کو سنا۔ اس پروگرام میں پریشانیوں میں مبتلا خواتینِ کی آن لائن ہی پریشانیوں کو سنا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.