ETV Bharat / state

UP Election 2022 Result: وزارت داخلہ نے سیکوریٹی فورسس کو چوکس رہنے کی ہدایت دی

author img

By

Published : Mar 10, 2022, 9:55 AM IST

Updated : Mar 10, 2022, 11:11 AM IST

وزارت داخلہ نے سیکوریٹی فورسس کو چوکس رہنے کی ہدایت دی
وزارت داخلہ نے سیکوریٹی فورسس کو چوکس رہنے کی ہدایت دی

پانچ ریاستوں میں آج صبح سے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگیا جب کہ سیکوریٹی انتظامات کے تحت 50 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

اترپردیش میں جہاں اسمبلی کی سب سے زیادہ نشستیں ہیں، 750 کاؤنٹنگ ہالز میں ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے۔ یہاں سیکوریٹی کے لیے مرکزی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں سی اے پی ایف کی 250 کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ ایک کمپنی میں 70 تا 80 جوان ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزارت داخلہ نے تمام مرکزی ایجنسیوں کو اترپردیش میں چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌۔

Last Updated :Mar 10, 2022, 11:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.