ETV Bharat / state

بدایوں: ہولی کے موقع پر خواتین نے دیا سماجی یکجہتی کا پیغام

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 6:32 PM IST

آج کے دور میں ملک میں جہاں ایک طرف فرقہ واریت اور مذہب کے نام پر مختلف اختلافات اور تشدد پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو وہیں دوسری جانب ملک کے گاؤں قصبوں اور شہروں کے بہت سے علاقوں میں خواتین ایک دوسرے کے تہواروں پر مبارک باد اور یکجہتی کا ثبوت پیش کر رہی ہیں۔

بدایوں: ہولی کے موقع پر خواتین نے دیا سماجی یکجہتی کا پیغام
بدایوں: ہولی کے موقع پر خواتین نے دیا سماجی یکجہتی کا پیغام

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں خواتین نے رنگوں کے تہوار ہولی کو گھروں میں رہتے ہوئے بہترین انداز میں منایا، یہاں کی خواتین نے ایک دوسرے کو راہ چلتے مبارکباد پیش کر سماجی یکجہتی کا پیغام پیش کیا۔

بدایوں: ہولی کے موقع پر خواتین نے دیا سماجی یکجہتی کا پیغام

دراصل بدایوں میں مسلم خواتین نے ہولی منا رہی ہندو خواتین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہولی کی مبارکباد پیش کی۔ وہیں ہندو خواتین نے بھی اپنے ہم وطن مسلم خواتین کیلئے رنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر خوشی اور مبارکباد کا اظہار کیا۔

بتا دیں کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں خواتین نے کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں پر رہ کر ہی ہولی منائی اور راستے میں جانے والے دیگر افراد کے ساتھ مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے رنگ کھیلا۔

یہ بھی پڑھیں: ہولی پر شعراء کا خاص کلام: خوشیوں کا، رنگوں کا تہوار ہے ہولی

آج کے دور میں ملک میں جہاں ایک طرف فرقہ واریت اور مذہب کے نام پر مختلف اختلافات اور تشدد پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو وہیں دوسری جانب ملک کے گاؤں قصبوں اور شہروں کے بہت سے علاقوں میں خواتین ایک دوسرے کے ساتھ سماج میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کے تہواروں پر مبارک باد اور یکجہتی کا ثبوت پیش کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.