ETV Bharat / state

میرٹھ: انتظامیہ سے ناراض خاتون کی خودکشی کی کوشش

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 12:57 PM IST

خود کشی کی کوشش
خود کشی کی کوشش

ریاست اترپردیش کے میرٹھ کے ففونڈا گاؤں میں ایک خاتون نے خودکشی کرنے کی دھمکی دینے کے باوجود کسی بھی اعلیٰ افسر کے اس کے گھر نہ پہنچنے سے ناراض متاثرہ خاتون نے اپنے گھر کا دروازہ بند کرکے ہنگامہ شروع کردیا اور خود سوزی کی کوششش کی۔


میرٹھ کے تھانہ کھرکھودا علاقے کے ففونڈا گاؤں میں اس وقت ہنگامہ دیکھنے کو ملا جب گاؤں کی ہی ایک خاتون نے پولیس سسٹم سے ناراض ہوکر خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا اور آج اس نے اپنے مکان کا دروازہ بند کرکے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

خودکشی کی کوشش

وہیں دوسری جانب گاؤں والوں کا الزام ہے کہ یہ خاتون صرف اپنے ذاتی مفاد کے حصول کے لیے گاؤں والوں پر طرح طرح کے الزامات عائد کرتی ہے۔ یہاں تک کہ وہ معذوروں اور بچوں پر نازیبا الزام لگارہی ہے۔ جس کی وجہ سے پورا گاؤں اب اس خاتون کی حرکت سے پریشان ہے۔

مزید پڑھیں :میرٹھ: جنسی زیادتی کی متاثرہ اور اہل خانہ کی خودکشی کی کوشش

وہیں اس معاملہ کی اطلاع موصول ہونے کے بعد خاتون کے گھر پر پہنچے پولیس کے اعلیٰ افسران نے خاتون کو سمجھاکر اس کی شکایت پر غور کرتے ہوئے پورے معاملے کی جانچ کی بات بھی کہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.