ETV Bharat / state

Meerut Congress میرٹھ کانگریس کے کارکنان کشمیر جانے کی تیاری میں مصروف

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 3:55 PM IST

میرٹھ میں کانگریس کے کارکنان راہل گاندھی کی بھارت جوڑوں یاترا کے آخری مرحلے میں شرکت کرنے کے لئے جموں و کشمیر جانے کی تیاری میں مصروف ہیں۔ Meerut Congress

میرٹھ کانگریس کے کارکنان کشمیر جانے کی تیاری میں مصروف
میرٹھ کانگریس کے کارکنان کشمیر جانے کی تیاری میں مصروف

یرٹھ کانگریس کے کارکنان کشمیر جانے کی تیاری میں مصروف

میرٹھ:راہل گاندھی کی بھارت جوڑوں یاترا کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے میرٹھ میں بھی کانگریس پارٹی کے رہنما اور کارکنان اترپردیش سے بھارت جوڑوں یاترا کی وداعی کے بعد اب کشمیر میں بھارت جوڑوں یاترا کا حصہ بننے کی تیاری میں مصروف ہیں ۔ Meerut Congress Leaders Planning To Join Bharat Jodo Yatra

میرٹھ میں کانگریس شہر کمیٹی کے صدر زاہد انصاری کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی کی طرف سے ان کو اجازت ملی تو وہ کشمیر میں راہل گاندھی کی یاترا میں نہ صرف شامل ہوں گے بلکہ ہندوستانی پرچم کشائی کی تقریب میں بھی شامل ہوں گے۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں اترپردیش میں داخل ہونے کے بعد کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا ہریانہ اور پنجاب سے گزرتی ہوئی کشمیر پہنچ کر ختم ہو گی۔ یوپی میں راہل گاندھی کی یاترا کو عوامی حمایت ملنے کے بعد اب میرٹھ شہر کے کانگریس کارکنان یاترا کا حصہ بننے کے لئے کشمیر روانہ ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔

میرٹھ کانگریس کے کارکنان کشمیر جانے کی تیاری میں مصروف
میرٹھ کانگریس کے کارکنان کشمیر جانے کی تیاری میں مصروف

میرٹھ شہر کانگریس کمیٹی کے صدر نے ریاستی صدر کو مقامی کانگریس کارکنوں کی خواہشات اور تیاریوں سے آگاہ کیا ہے۔ شہر صدر زاہد انصاری کا کہنا ہے کہ پارٹی ہائی کمان کی طرف سے اجازت ملتے ہی وہ پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی جماعت لیکر کشمیر کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Rahul Gandhi Duplicate بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کے ہمشکل سے ملنے کے لیے لوگوں کا ہجوم

کانگریس کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ جس طرح سے راہل گاندھی کو یاترا میں عوام کے ہر طبقے کا ساتھ مل رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے یہ کہا کہ جا سکتا ہے کہ 2024 میں کانگریس کی حکومت بن سے گی۔یاترا کا مقصد قومی یکجہتی اور بھائی جارے کو مضبوط کرنا ہے۔Meerut Congress Leaders Planning To Join Bharat Jodo Yatra

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.