ETV Bharat / state

Meat Shop Closure Demand in Ghaziabad: غازی آباد میں گوشت کی دکانیں بند کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Mar 31, 2022, 7:07 PM IST

غازی آباد میں نوراتری کے نام پر گوست کی دکانوں کو بند کرنے کے حوالے سے ہندو تنظیموں نے ڈپٹی کلکٹر کو ایک میمورنڈم سونپا Meat shop closure Demand in Ghaziabad ہے۔

غازی آباد میں گوشت کی دکانیں بند کرنے کا مطالبہ
غازی آباد میں گوشت کی دکانیں بند کرنے کا مطالبہ

اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں گوشت فروشوں کے مشکلات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔ مختلف ہندو تنظیمیں گوشت فروشوں کو گوشت کی دکانیں بند کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ اب نوراتری کے نام پر گوست کی دکانیں بند کرنے کا مطالبہ Meat shop closure Demand in Ghaziabad کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں ہندو یوا واہنی کے کارکنوں نے غازی آباد کے ڈپٹی کلکٹر کو ایک میمورنڈم سونپا ہے جس میں چتر مہینے میں نوراتروں کے دوران گوشت کی دکانیں بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈپٹی کلکٹر نے تحقیقات کے بعد کارروائی کا یقین دلایا۔

مزید ڑھیں:

اس تعلق سے ہندو یوا واہنی کے کارکنان نیرج شرما نے آج کہا کہ ہفتہ سے شروع ہونے والے نوراتروں کے دوران گوشت کی دکانیں بند رکھی جائیں۔ نوراتروں کے دوران اگر جانوروں کے باقیات سڑک پر ملیں گے تو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انتظامیہ اور پولیس گوشت کی دکانیں بند کرائیں ورنہ باقیات سڑک پر نہ پھینکنے دیں۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.