ETV Bharat / state

ضروری اشیاء پر ٹیکس بڑھا کر عوام کو ستانا نامناسب: مایاوتی

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 5:25 PM IST

مایاوتی نے آج پٹرول، ڈیزل کے ٹیکس میں اضافہ کو روکنے کے لئے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس جیسی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کر کے عوام کو ستانا نامناسب ہے۔

بے روزگاری اور مہنگائی سے پریشان عوام کو ستانا نامناسب: مایاوتی
بے روزگاری اور مہنگائی سے پریشان عوام کو ستانا نامناسب: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے مرکز اور ریاستی حکومتوں سے پٹرولیم مصنوعات خصوصا پٹرول۔ڈیزل پر ٹیکس کم کرنے کا آج مطالبہ کیا اور کہا کہ اس سے غریب اور مڈل کلاس کو راحت ملے گا۔

بے روزگاری اور مہنگائی سے پریشان عوام کو ستانا نامناسب: مایاوتی
بے روزگاری اور مہنگائی سے پریشان عوام کو ستانا نامناسب: مایاوتی

مایاوتی نے آج پٹرول، ڈیزل کے ٹیکس میں اضافہ کو روکنے کے لئے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس جیسی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کر کے کورونا قہر، بے روزگاری اور مہنگائی سے پریشان عوام کو ستانا نامناسب ہے۔ اس جان لیوا ٹیکس اضافہ سے فلاح عامہ کے لئے رقم اکٹھا کرنے کی حکومت کی منطق غیر مناسب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باون کھیڑی قتل کیس: شبنم کی پھانسی کی سزا مؤخر

بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پر مرکزی اور ریاستی حکومتیں من مانے طریقے سے لگاتار ٹیکس بڑھا کر عوام پر جو بھاری بوجھ ہر دن ڈال رہی ہیں، اسے فورا روکا جانا چاہئے۔ اضافی ٹیکس کو بند کرنا کروڑوں محنت کش عوام کے لیے بڑا احسان و فلاحی کام ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.