ETV Bharat / state

Maulana Kalbe Jawad Meets CM Yogi: محرم کے سلسلے میں مولانا کلب جواد نقوی کی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات

author img

By

Published : Jul 23, 2022, 1:54 PM IST

مولانا کلب جواد نقوی نے بتایا کہ 'ہم نے وزیر اعلی سے کہا ہے کہ زنجیرو قمہ زنی کے سلسلے میں افسران کو وضاحت کردی جائے تاکہ محرم میں کہیں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ اس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ افسران کو اس سلسلے میں باخبر کردیا جائے گا۔' Maulana Kalbe Jawad Meets CM Yogi

محرم کے سلسلے میں مولانا کلب جواد نقوی کی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات
محرم کے سلسلے میں مولانا کلب جواد نقوی کی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات

لکھنؤ: محرم الحرام کے سلسلے میں مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد مولانا نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے واضح الفاظ میں کہا کہ محرم روایت کے مطابق ہوگا کسی عزائی روایت پر کوئی روک نہیں ہے۔ مولانا نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے بیجا اسلحہ کی نمائش اور طاقت نمائی پر پابندی عائد کی ہے۔ روایتی قمہ و زنجیر کے ماتم پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ Maulana Kalbe Jawad Meets CM Yogi

انہوں نے جو بیان جاری کیا تھا بعض لوگ اس کا غلط مطلب پیش کررہے تھے کہ وزیر اعلیٰ نے زنجیرو قمہ کے ماتم پر بھی روک لگا دی ہے جب کہ ایسا نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ نے صاف لفظوں میں ہم سے کہا ہے کہ محرم میں جو روایت کے مطابق ہوتا آیا ہے اس پر کوئی روک نہیں ہے۔سرکار نے فقط کسی نئے کام ،بیجا اسلحہ کی نمائش اور طاقت نمائی پر روک لگائی ہے۔

مولانانے بتایا کہ ہم نے وزیر اعلی سے کہا ہے کہ زنجیرو قمہ زنی کے سلسلے میں افسران کو وضاحت کردی جائے تاکہ محرم میں کہیں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ اس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ افسران کو اس سلسلے میں باخبر کردیا جائے گا۔ مولانا نےوزیر اعلیٰ سے محرم میں لگنے والے کالے پرچموں اور عزائی اشتہارات کے بارے میں بھی بات کی جن پر سماجوادی سرکار کے زمانےمیں روک لگادی گئی تھی۔ اس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی روایتی پروگرام اور عزائی اشتہار پر کوئی پابندی نہیں ہے اور ہم اس بارے میں معلومات حاصل کرکے انتظامیہ کو ہدایت جاری کردیں گے۔ مولانا نےکہا کہ افواہوں پر بالکل دھیان مت دیں۔ محرم جیسا ہوتا آیا ہے ان شاء اللہ ویسا ہی ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.