ETV Bharat / state

اٹاوا میں انسپکٹر سمیت دو کی سڑک حادثے میں موت

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 11:01 PM IST

سہارنپور کی کرائم برانچ میں تعینات انسپکٹر کار میں سوار ہوکر غازی آباد سے اپنے سسرال بہار کے سیوان ضلع میں جا رہے تھے۔ کار میں ان کے ساتھ ان کے سسر کملیش سنگھ اور چار دیگر لوگ سوار تھے۔ اس دوران تیز رفتار کار اٹاوا کے سیفئی علاقے کے چینل نمبر 108 پر اچانک بے قابو ہوگئی۔

ایٹاوا میں انسپکٹر سمیت دو کی سڑک حادثے میں موت
ایٹاوا میں انسپکٹر سمیت دو کی سڑک حادثے میں موت

ریاست اترپردیش کے اٹاوا کے سیفئی علاقے میں آگرہ۔ لکھنٔو ایکسپریس وے پر سڑک حادثے میں انسپکٹر سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی۔

سینئر پولیس سپرینٹنڈنٹ آکاش تومر نے جمعہ کو بتایا کہ 'سہارن پور کی کرائم برانچ میں تعینات انسپکٹر کار میں سوار ہوکر غازی آباد سے اپنے سسرال بہار کے سیوان ضلع میں جا رہے تھے۔ کار میں ان کے ساتھ ان کے سسر کملیش سنگھ اور چار دیگر لوگ سوار تھے۔ اس دوران تیز رفتار کار اٹاوا کے سیفئی علاقے کے چینل نمبر 108 پر اچانک بے قابو ہوگئی اور ڈیوائڈر سے ٹکراکر پلٹ گئی۔ کار پلٹتے ہی سبھی لوگ اس میں پھنس گئے۔ گاؤں والوں نے کار میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔ اس حادثے میں چھ لوگ زخمی ہوگئے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'زخمیوں کو سیفئی میڈیکل یونیورسٹی میں داخل کرایا گیا جہاں انسپکٹر سمرجیت سنگھ (53) اور اس کے سسر کملیش سنگھ (77) کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔'

زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.