ETV Bharat / state

Moharram In Meerut میرٹھ میں مجالس اور تاریخی جلوس کا اہتمام

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 6:12 PM IST

میرٹھ میں مجالس اور تاریخی جلوس کا اہتمام
میرٹھ میں مجالس اور تاریخی جلوس کا اہتمام

چار محرم کو ضلع میرٹھ میں مختلف مقامات پر جہاں مجالس کا اہتمام کیا گیا وہیں شہر کے گھنٹا گھر علاقے میں رات کے وقت جلوس نکالا گیا جس میں عزاداران حسین نے نوحے خوانی کے ساتھ ماتمی پرسی کر اپنا حسین سے محبت کا عقیدت نذرانہ پیش کیا.

میرٹھ میں مجالس اور تاریخی جلوس کا اہتمام

میرٹھ:ملکی کی دوسری ریاستوں کی اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی محرم الحرام کے مقدس مہینے میں مجالس اور جلوسوں کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے۔ زیدی نگر سوسائٹی کی امام بارگاہ پنجے تنی کے علاوہ امام بارگاہ منصبیہ چھوٹی کربلا گھنٹہ گھر امام بارگاہ زاہدان اور عبد اللہ پور میں آج چار محرّم کو شہداء کربلا کی یاد میں مختلف عنوان سے مجالس منعقد کی گئی۔

اس موقع پر امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کے حوالے سے ذاکر اہل بیت نے شہداء کربلا کے واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے عزاداران حسین اور مسلمانوں کو قربانی وفاداری اور محبت کے پیغام پر عمل پیرا ہونے کی بات کہی۔

میرٹھ میں ذاکر اہل بیت نے تاریخ کے حوالے سے فضائل اور مصائب پڑھے. مجالس کے بعد عزاداران شہدائے کربلا نے شہر کے مختلف علاقوں میں جلوس علم بھی برآمد کیے گئے جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام سے محبت کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Muharram Procession شہادت حسینؓ خواب ابراہیمؑ کی تعبیر ہے: مولانا کلب جواد نقوی

غور طلب ہے کہ ماہ محرم کے پہلے عشرے میں عشرہ مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ میرٹھ میں آج چار محرم کی تاریخ کے حوالے سے ذاکر اہل بیت نے خطبہ پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں سے جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ حسینیت کے پیغامات کو عام کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.