ETV Bharat / state

Mafia Atiq Ahmed عتیق احمد کے چھوٹے بیٹوں کے آج گھر واپس آنے کا امکان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 9:16 AM IST

Updated : Oct 9, 2023, 1:01 PM IST

ریاست اترپردیش کے پریاگ راج میں مقتول سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور اشرف احمد کے معاملے میں ان کے بیٹوں سمیت کئی افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

Mafia Atiq Ahmed
Mafia Atiq Ahmed

پریاگ راج: مقتول سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے دو بیٹوں کے آج گھر واپس آنے کا امکان ہے۔ مقتول سیاسی رہنما عتیق احمد کے چوتھے بیٹے احزم اور پانچویں نابالغ بیٹے کو سات ماہ بعد چائلڈ پروٹیکشن ہوم سے رہا کر کے خاندان کے کسی فرد کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔ کئی ماہ سے چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں رہنے والے مافیا کے دو بیٹوں میں سے چوتھا بیٹا صرف چار دن پہلے بالغ ہوا ہے۔ بالغ بیٹے کے ساتھ پانچویں نابالغ بیٹے کو بھی کسی رشتہ دار کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے آج انہیں ان کے گھر کے حوالے کر دیا جائے گا، تاہم جس گھر میں وہ رہتے تھے اور ان کے آبائی گھر کو پہلے ہی پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی کارروائی میں منہدم کردیا گیا ہے۔

عتیق احمد کی بہن شاہین نے اپنے بھائی کے دونوں بیٹوں کی حوالگی کے لیے پریاگ راج کی ڈسٹرکٹ کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک سے رجوع کیا۔ سپریم کورٹ میں اس معاملے کی اگلی سماعت 10 اکتوبر کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اس کیس کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی اور مقتول رہنما کے بیٹوں سے ملنے اور ان کی صورت حال جاننے کے لیے کمیٹی کے ارکان کو پریاگ راج بھیجا گیا تھا۔

اس کمیٹی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق رکن پارلیمنٹ کے دونوں بیٹے مزید پڑھنا چاہتے ہیں اور اب وہ چائلڈ پروٹیکشن ہوم سے بھی باہر آنا چاہتے ہیں۔ کمیٹی کی اس رپورٹ کے بعد عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت 10 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ سات ماہ سے چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں مقیم عتیق احمد کا چوتھا بیٹا احزم 5 اکتوبر کو 18 سال کا ہوگیا ہے۔ 18 سال کی عمر ہونے کے بعد انہیں چائلڈ پروٹیکشن ہوم سے رہا کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: اشرف کے برادر نسبتی صدام کا ویڈیو وائرل

سپریم کورٹ میں دی گئی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ دونوں بچے بھی وہاں سے جانا چاہتے ہیں اور اپنی مزید تعلیم مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے بالغ بیٹے کے ساتھ نابالغ بیٹے کو بھی اس کے اہل خانہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Last Updated : Oct 9, 2023, 1:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.