ETV Bharat / state

پلوامہ جیسا دوسرے حملے کی دھمکی، دیوبند کے مدرسے سے ایک طالب علم گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 9:43 PM IST

Madrassa student arrested اترپردیش اے ٹی ایس نے دیوبند کے ایک طالب علم کو دھمکی آمیز پوسٹ لکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ طالب علم کے ٹوئٹر اکاونٹ سے پلوامہ جیسا دوسرے حملے کی دھمکی آمیز پوسٹ وائرل ہو رہی تھی۔

پلوامہ جیسا دوسرا حملہ کرنے کی دھمکی، دیوبند کے مدرسے سے ایک طالب علم گرفتار
پلوامہ جیسا دوسرا حملہ کرنے کی دھمکی، دیوبند کے مدرسے سے ایک طالب علم گرفتار

سہارنپور: اترپردیش پولیس نے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقے سے ایک مدرسے کے طالب علم کو سوشل میڈیا سائٹ پر "پلوامہ جیسا دہشت گردانہ حملہ" کرنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزم طالب علم کے خلاف ایکس پر پوسٹ کی گئی مبینہ دھمکیوں کے لیے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ملزم کی شناخت طلحہ مظہر کے نام سے ہوئی ہے۔ سہارنپور پولیس نے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک نوجوان نے قابل اعتراض ٹویٹ کیا ہے۔ جس کے بعد معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دیوبند پولیس نے ایک کیس درج کیا ہے اور نوجوان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور اس کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

  • ➡️#थाना_देवबंद पुलिस को सूचना प्राप्त हुई कि 01 युवक ने आपत्तिजनक ट्वीट किया है, प्रकरण की गंभीरता को देखते हुए देवबन्द पुलिस द्वारा मुकदमा दर्ज कर युवक से पूछताछ की जा रही है । उसके आधार पर अग्रिम कार्यवाही की जाएगी। जिसके सम्बन्ध मे #SSP_SRR द्वारा दी गयी बाईट।@Uppolice pic.twitter.com/Rm9fVLykny

    — Saharanpur Police (@saharanpurpol) December 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ایس ایس پی ڈاکٹر وپن ٹاڈا نے بتایا کہ گرفتار ملزم طالب علم طلحہ مظہر اصل میں جھارکھنڈ کے جمشید پور سرائے کالیخان کا رہنے والا ہے۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ مظہر مذہبی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دیوبند آیا ہے اور اس نے دیوبند کے ایک مدرسہ میں داخلہ لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایس کی مقامی یونٹ اور پولیس مل کر طالب علم کے تمام لنکس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بشمول واٹس ایپ اور یوٹیوب پر اس کی پوسٹس کی چھان بین کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم دیوبند کے علاقے خانقاہ چوکی میں کرائے پر رہتا ہے۔ ایکس پر مبینہ پوسٹ میں ملزم نے لکھا تھا "بہت جلد انشاء اللہ، دوسرا پلوامہ بھی ہوگا۔ پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی سہارنپور پولیس نے اے ٹی ایس کے ساتھ مل کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اے ٹی ایس کی ٹیم طالب علم کو ایک خفیہ مقام پر لے جا رہی ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.