لکھنؤ: تاریخی آصفی مسجد میں ادا کی جائے گی نماز جمعہ

author img

By

Published : Jan 15, 2021, 8:34 AM IST

وسطی نظارہ، تاریخی آصفی مسجد کا منظر اور پس منظر میں شہر لکھنؤ کی تاریخی ٹیلے والی سفید مسجد

لکھنؤ کی تاریخی آصفی مسجد میں گزشتہ 10 ماہ سے نماز جمعہ ادا نہیں ہوپارہی تھی، تاہم اب مولانا کلب جواد نے آصفی مسجد میں دوبارہ سے 'نماز جمعہ' ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وبا کے سبب ہر کوئی متاثر ہوا ہے۔ کیا غریب کیا مالدار، ہر چھوٹا بڑا، کالا گورا غرض کہ اس وبا نے ہر ایک کو معاشی، تعلیمی، دماغی اور جسمانی طور پر نقصان پہونچایا ہے۔

لکھنؤ میں واقع بڑا امام باڑہ کو کورونا وبا کے سبب مقفّل دیکھا جاسکتا ہے
لکھنؤ میں واقع بڑا امام باڑہ کو کورونا وبا کے سبب مقفّل دیکھا جاسکتا ہے

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے پرانے شہر میں واقع تاریخی آصفی مسجد بھی انہی مساجد میں شامل تھی جہاں گزشتہ 10 ماہ سے نماز جمعہ ادا نہیں ہوپارہی تھی۔ تایا جارہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران لکھنؤ ضلع انتظامیہ نے مارچ 2020 میں سبھی سیاحتی مقامات پر تالا لگوا دیا تھا تاکہ اس وبا سے عوام محفوظ رہیں۔ اس کا اثر یہ ہوا کہ بڑا امام باڑہ میں واقع آصفی مسجد میں بھی نماز جمعہ ادا کرنے پر روک لگا دی گئی تھی۔

لکھنؤ: تاریخی آصفی مسجد کا شامِ اودھ کی جھلک پیش کرنے والا خوبصورت منظر
لکھنؤ: تاریخی آصفی مسجد کا شامِ اودھ کی جھلک پیش کرنے والا خوبصورت منظر

معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے حسین آباد ٹرسٹ کے سیکرٹری کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ "15 جنوری 2021 سے آصفی مسجد میں کووڈ 19 پروٹوکول کے مطابق دوبارہ نماز جمعہ ادا کرنے پر فیصلہ ہوا ہے۔'' لہٰذا آپ سے امید کی جاتی ہے کہ جمعہ کی نماز کے لئے پی پی کٹس، ماسک اور سینیٹائزر کا انتظام آپ کریں تاکہ کووڈ 19 پروٹوکول کے مطابق نماز جمعہ ادا کی جا سکے۔

معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جوّاد ای ٹی وی بھارت کے بشمول میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جوّاد ای ٹی وی بھارت کے بشمول میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
شہر لکھنؤ میں واقع وہ مسجد جہاں سوشل ڈسٹینس کی رعایت کرتے ہوئے نماز ادا کی جارہی ہے
شہر لکھنؤ میں واقع وہ مسجد جہاں سوشل ڈسٹینس کی رعایت کرتے ہوئے نماز ادا کی جارہی ہے

قابل ذکر ہے کہ لکھنؤ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھیشیک پرکاش نے گزشتہ سال ماہِ مارچ میں ہی سبھی سیاحتی مقامات پر جانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ یاد رہے کہ آصفی مسجد بڑا امام باڑہ میں واقع ہے، جہاں بڑی تعداد میں سیاح سیر وتفریح کی خاطر آتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہاں نماز جمعہ ادا کرنے پر روک لگا دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ محرم الحرام میں مجلس، ماتم اور تعزیہ داری پر بھی روک لگا دی گئی تھی۔

شہر لکھنؤ کی تاریخی آصفی مسجد کا دل کو لُبھانے والا دلفریب منظر
شہر لکھنؤ کی تاریخی آصفی مسجد کا دل کو لُبھانے والا دلفریب منظر
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.