ETV Bharat / state

Kisan Samman Nidhi Yojana کسان سمان ندھی یوجنا کے اہل امیدوار نو ستمبر تک ڈیٹا اپ لوڈ کر سکتے ہیں

author img

By

Published : Sep 8, 2022, 4:51 PM IST

کسان سمان ندھی کے اہل امیدوار 9 ستمبر تک ڈیٹا اپ لوڈ کریں گے
کسان سمان ندھی کے اہل امیدوار 9 ستمبر تک ڈیٹا اپ لوڈ کریں گے

اترپردیش میں خشک سالی اور کم بارش کے باعث کاشتکاروں کے سامنے پیدا ہوئے حالات کے تصفیہ کے لئے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے آج محکمہ کی جانب سے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

لکھنؤ: خشک سالی اور کم بارش کے باعث ریاست کے کاشتکاروں کے سامنے پیدا ہوئے حالات کے تصفیہ کے لئے ریاست کے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے آج محکمہ کی جانب سے کی گئی تیاریوں اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ Kisan Samman Nidhi Yojana eligible candidates اس دوران انہوں نے کہاکہ خشک سالی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئندہ ہفتہ میں ربیع کے بیجوں کے مِنی کِٹ، پی ایم کُسُم اسکیم کے تحت سولر ایریگیشن پمپ اور وزیراعظم فصل بیمہ اسکیم کے تحت سبھی بیمہ شدہ کاشتکاروں کو ’میری پالیسی میرے ہاتھ‘ مہم کے تحت بیمہ پالیسی تقسیم کی شروعات وزیراعلیٰ کے ذریعہ کرائے جانے کا ادارہ ہے۔

شاہی نے بتایا کہ 'کانپور شہر کے گرام پلرا ڈھوڈھر بلاک-بدھنو میں 9 ستمبر کو نمامی گنگے اور روایتی بایو کاشت کرنے والے ترقی پذیر کاشتکاروں کا یک روزہ ورکشاپ اور زرعی ڈرون کا مظاہرہ منعقد کیا جانا ہے۔ اس پروگرام میں چیف سکریٹری درگا شنکر مشر اور ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر دیویش چترویدی اور دیگر افسران بھی شرکت کریں گے۔ kisan samman nidhi

مزید پڑھیں:

وزیر موصوف نے بتایا کہ ریاست کے کُل 96459 ریونیو مواضعات میں کام کیا جانا ہے، جس میں سے 80005 مواضعات کا تصدیقی عمل پورا کر لیا گیا ہے۔ باقی گاؤں میں تصدیقی کام جلد مکمل کر لیا جائے گا، اس کے علاوہ کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت بھولیکھ اندراج کی تصدیق اور پورٹل پر سبھی اہل کاشتکاروں کا ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی کارروائی 9 ستمبر 2022 تک پورا کر لیا جائےگا۔

وزیر زراعت نے کاشتکاروں سے گزارش کی ہے کہ ریاست کے باقی مستفید کاشتکار پی ایم کسان ندھی سے متعلق بھو-لیکھ اندراج تصدیق اور پورٹل سے متعلقہ تمام کارروائی تحصیل زرعی محکمہ کے ملازمین سے رابطہ کر اس اسکیم کا فائدہ اٹھائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.