ETV Bharat / state

JP Nadda Criticizes to Akhilesh Yadav: مرادآباد میں جے پی نڈا کی اکھلیش یادو پر تنقید

author img

By

Published : Feb 6, 2022, 5:31 PM IST

اترپردیش کے ضلع مرادآبد میں بی جے پی صدر جے پی نڈا نے ایک جلسے سے خطاب کیا، جہاں انہوں نے سابقہ اکھلیش حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے۔ انہوں نے کہا، سماج وادی پارٹی میں ہمیشہ غنڈہ راج رہا۔ ہم نے کبھی کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا۔ JP Nadda Criticizes to Akhilesh Yadav

مرادآباد میں جے پی نڈا کی اکھلیش یادو پر تنقید
مرادآباد میں جے پی نڈا کی اکھلیش یادو پر تنقید

مراد آباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا BJP National President JP Nanda ایک سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو تنقید کی۔

مرادآباد میں جے پی نڈا کی اکھلیش یادو پر تنقید

نڈا نے کہا، جب اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت تھی تو اس وقت مظفر نگر میں فساد ہوا تھا اور اکھلیش یادو نے فساد میں شامل شخص کو ہوائی جہاز سے بلا کر لکھنؤ میں خاطر داری کی تھی۔ اس وقت اکھلیش یادو کی حکومت فساد روکنے میں ناکام رہی، جب کہ یوگی حکومت میں پانچ سال میں کوئی بھی فساد نہیں ہوا۔

جے پی نڈا نے کہا کہ گورکھپور سیریل بلاسٹ بم معاملے میں اور رام پور سی آر پی ایف کیمپ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے کیس اکھلیش یادو نے واپس لے لیے تھے اور اس وقت بھی ہائی کورٹ میں سماجوادی پارٹی کی حکومت کی سرزنش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Priyanka Gandhi Road Show in Aligarh: علی گڑھ میں پرینکا گاندھی کا روڈ شو، عوام نے برسائے پھول

جہاں ایک طرف سماجوادی حکومت دہشت گردوں کو بچا رہی تھی تو ہائی کورٹ نے دونوں دہشت گرد کو سزا سنائی تھی اور دونوں ہی دہشت گرد اب جیل میں ہیں، جب کہ کیس کی سنوائی کے دوران چار دہشت گردوں موت ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی میں ہمیشہ غنڈہ راج رہا ہے، ہم نے کبھی کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.