ETV Bharat / state

Jamiat Plantation Campaign Muzaffarnagar مظفر نگر کے بڈھانہ میں جمعیت العلماء ہند نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا

author img

By

Published : Sep 11, 2022, 9:24 PM IST

بڈھانہ میں جمعیت العلماء ہند کی مقامی یونٹ نے مدرسہ اسلامیہ مشرقی بڈھانہ میں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر حافظ شیردین نے کہا کہ ایسے آلودہ ماحول میں آکسیجن کے لیے پیڑ لگانا بہت ضروری ہے۔ درختوں اور پودوں کے بے شمار فائدے ہیں۔Jamiat Started Plantation Campaign

Jamiat Started Plantation Campaign
مظفر نگر کے بڈھانہ میں جمعیۃ علماء ہند نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبہ بڈھانہ میں جمعیت العلماء ہند کی مقامی یونٹ بڈھانہ نے چندھیڈی روڈ پر واقع مدرسہ اسلامیہ مشرقی بڈھانہ میں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اتوار کو مدرسہ کے احاطے میں جمعیت العلماء ہند شاخ بڈھانہ کے شہر صدر حافظ شیردین اور جمعیت کے عہدیداروں نے پودے لگائے۔ Jamiat Started Plantation Campaign

اس موقع پر حافظ شیردین نے کہا کہ جمعیت العلماء ہند ہر سال شجر کاری مہم کے تحت پودے لگاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے آلودہ ماحول میں آکسیجن کے لیے پیڑ لگانا بہت ضروری ہے۔ حافظ شیردین نے کہا کہ درختوں اور پودوں کے بے شمار فائدے ہیں۔ وہیں اس موقع پر ضلع سیکرٹری و ضلع میڈیا انچارج محمد آصف قریشی نے کہا کہ جمعیۃ علماء بڈھانہ کی جانب سے یہ مہم سال 2018 سے شروع کی گئی تھی جس کے تحت اب تک سینکڑوں درخت لگائے جا چکے ہیں۔

آصف قریشی نے تایا کہ جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے اب تک جتنے بھی پودے لگائے گئے ہیں، وہ زندہ ہیں اور پھل دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء بڈھانہ کے ذمہ داران کے ذریعے لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ حافظ اللہ مہر صدیقی نے کہا کہ یہ مہم قابل تحسین ہے اور اس مہم کے بے شمار فوائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت اور پودے ماحول کو پاکیزہ بناتے ہیں۔ شہر سیکرٹری اکرام الٰہی اور حافظ کامل صدیقی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Plantation Drive in Tral: ڈاڈسرہ، ترال میں شجرکاری مہم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.