ETV Bharat / state

آئی آئی ٹی کانپور کا ماسک بنانے کے لیے پلانٹ

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 3:50 PM IST

Updated : Jun 20, 2020, 6:45 PM IST

کووڈ 19 کے خلاف کانپور آئی آئی ٹی نے اب ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے۔ اب آئی آئی ٹی کانپور خود این 95 ماسک بنائے گی۔ اس کے لیے آئی آئی ٹی کانپور نے ایک پلانٹ لگایا ہے جس سے روزانہ 25 ہزار ماسک بنائے جا سکیں گے۔

آئی آئی ٹی کانپور
آئی آئی ٹی کانپور

کووڈ 19 اور دیگر جراثیم سے بچنے کے لیے آئی آئی ٹی کانپور نے کچھ وقت پہلے این 95 ماسک کی ایجاد کی تھی جو بازار میں جراثیم کو روکنے کے لیے سب سے کارگر مانا جاتا ہے لیکن بازار کی کالابازاری کی وجہ سے اس کی کوالٹی میں کئی طریقے کے سمجھوتے کر دیے گئے۔

دیکھیں ویڈیو

جس سے ماسک کا معیار کمزور ہو گیا۔ معیار کمزور ہونے کی وجہ سے ماسک بنانے کا مقصد فوت ہونے لگا تھا۔

اسی لیے آئی آئی ٹی کانپور نے اب خود اپنے یہاں ایک پلانٹ لگایا ہے جس میں تقریباً 25 ہزار ماسک ہر روز تیار کیے جائیں گے۔ اس ماسک کی خصوصیت یہ ہوگی کہ اس میں لگایا گیا سارا مٹیریل کوالٹی کے اعتبار سے اعلیٰ سطح کا ہوگا جو پورے طریقے سے بیکٹریا سے محفوظ رکھنے میں کارگر ثابت ہوگا۔

آئی آئی ٹی کانپور اپنے ایکسپرٹ کی نگرانی میں یہ ماسک بنوائے گا۔ اب یہ ماسک بازار میں پہلے سے کم قیمت پر سواسا کے نام سے مہیا ہوگا۔

آئی آئی ٹی کانپور کا ایجاد کر ده این۔ 95 ماسک سب سے کارگر مانا جاتا ہے جو بیکٹریا سے کافی حد تک محفوظ رکھتا ہے۔

اس لیے اس کی ڈپلیکیسی مارکٹ میں زبردست پیمانے پر ہو رہی تھی، اس کالابازاری کو روکنے کے لیے اور کوالٹی کو بہتر طریقے سے عوام تک پہنچانے کے لیے آئی آئی ٹی کانپور نے یہ پلانٹ لگایا ہے۔

Last Updated :Jun 20, 2020, 6:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.