ETV Bharat / state

Teele Wali Masjid ٹیلے والی مسجد میں دو روزہ پروگرام کی تیاریاں مکمل

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 1:57 PM IST

دارالحکومت لکھنؤ میں بھی عید میلاد النبی اور اور پیغمبر کی پیدائش کے حوالے سے متعدد تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں لکھنؤ کی ٹیلے والی مسجد کے احاطے میں جلسہ سیرت النبی ﷺ و کل ہند نعتیہ مشاعرہ 12 ربیع الاول کو منعقد ہوتا ہے۔ رواں برس متعدد شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔

ٹیلے والی مسجد میں دو روزہ پروگرام کی تیاریاں مکمل
ٹیلے والی مسجد میں دو روزہ پروگرام کی تیاریاں مکمل

لکھنو:ربیع الاول کا چاند نمودار ہوتے ہی نہ صرف بھارت بلکہ بیشتر ممالک میں آخری نبی حضرت محمد کی یوم پیدائش کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ بھارت میں بھی اس تعلق سے شان و شوکت کے ساتھ تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے۔Historical Programme Will Organise AT Teele Wali Masjid On Prophet Birthday

ریاست اترپردیش کے لکھنؤ کی ٹیلے والی مسجد میں ہونے والی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے پروگرام کے کنوینر سید سید واصف حسن واعظی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ سیکورٹی انتظامات سمیت میں سبھی پہلوؤں پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ٹیلے والی مسجد میں دو روزہ پروگرام کی تیاریاں مکمل

کنوینر سید واصف حسن واعظی نے بتایا کہ 8 اکتوبر کو مسجد کے کیمپس میں چراغاں کا پروگرام منعقد ہوگا ااور 9 اکتوبر کو جلسہ سیرت النبی اور کل ہند نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں ملک کے معروف شعراء کو دعوت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Gaya Eid I Milad Procession: جلوس محمدی کے پیش نظر انتظامیہ کی میٹنگ

انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ و اطراف کے علاقے سے لوگ نہ صرف 12 ربیع الاول کے دن پورے احترام اور عقیدت سے پروگرام میں شامل ہوتے ہیں بلکہ کہ یہاں لنگر تقسیم ہوتا ہے اس لنگر میں بھی شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لکھنؤ کی متعدد سرکردہ شخصیات موجود رہیں گی ضلع انتظامیہ سے بھی میٹنگ کی گئی ہے جس نے پوری تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔Historical Programme Will Organise AT Teele Wali Masjid On Prophet Birthday

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.