ETV Bharat / state

Gyanvapi Masjid Case گیان واپی مسجد انتظامیہ کمیٹی کی درخواست پر سماعت آج

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 7:38 AM IST

الہ آباد ہائی کورٹ میں منگل کو شرینگر گوری کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت گیان واپی مسجد انتظامیہ کمیٹی کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔ Gyanvapi Masjid Case

گیانواپی مسجد انتظامیہ کمیٹی کی درخواست پر سماعت آج
گیانواپی مسجد انتظامیہ کمیٹی کی درخواست پر سماعت آج

پریاگ راج: شرینگر گوری کیس کی منگل کو الہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت گیان واپی مسجد انتظامیہ کمیٹی کی درخواست پر آج بھی سماعت کرے گی۔ گیان واپی مسجد انتظام کمیٹی کی جانب سے منگل کو ہونے والی بحث میں کہا گیا کہ مسجد کے احاطے میں شرینگر گوری کی پوجا کا مطالبہ عبادت گاہوں کے قانون کے تحت آتا ہے۔

گیان واپی مسجد انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے سینئر وکیل ایس ایف اے نقوی نے کہا کہ ہندو فریق یہ نہیں بتا پا رہا ہے کہ اسے یہ کب سے لگا کہ شرینگر گوری کی پوجا مسجد کے احاطے میں ہونی چاہیے یا انہیں اس کی شکایت کب سے ہوئی۔ کبھی کہتے ہیں 1990 میں، کبھی کہتے ہیں 1993 میں۔ شرینگر گوری کی پوجا کی اجازت دینے کا معاملہ عبادت گاہوں کے قانون کے تحت آتا ہے۔ ایسے میں ہندو فریق جو ریلیف مانگ رہا ہے، وہ نہیں دیا جا سکتا۔ عرضی میں وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ کے 12 ستمبر کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ Gyanvapi Masjid Case

یہ بھی پڑھیں : Gyanvapi Case گیانواپی کیس میں ہندو فریق کی عرضی پر سماعت آج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.