ETV Bharat / state

Hamza Chishti URS Mubarak حمزہ چشتی کا عرس گنگا جمنی تہذیب کی شناخت

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 7:27 PM IST

حمزہ چشتی کا عرس گنگا جمنی تہذیب کی شناخت
حمزہ چشتی کا عرس گنگا جمنی تہذیب کی شناخت

جونپور کے مختلف علاقوں میں بے شمار علماء و صوفیاء مدفون ہیں، جن کے مزارات پر ہر برس عرس بڑی عقیدت و محبت کے ساتھ منایا جاتا ہے .انہیں میں سے ایک نام حضرت حمزہ چشتی کا ہے جن کا 547 واں عرس مبارک وشیشور پور پچھٹیاں میں واقع درگاہ پر بڑی عقیدت و محبت کے ساتھ منایا گیا۔Hamza Chishti URS Mubarak

جونپور:عرس مبارک میں سب سے پہلے غسل مزار شریف کیا گیا۔اس کے بعد قرآن خوانی کی گئی ۔اس کے بعد چادر پوشی و میلاد شریف کا اہتمام کیا گیا۔بعد نماز عصر سینٹ پیٹرک اسکول سے چادر کو اٹھا کر راستوں میں شعرا کلام و فن سپاہ گری کے اکھاڑے اپنے کرتب پیش کرتے ہوئے درگاہ تک لائی گئی جہاں خادم درگاہ کی نگرانی میں مزار پر چادر پوشی کی گئی وہیں درگاہ پر زائرینوں نے بھی چادر پوشی کرکے منتیں و مرادیں مانگی۔Hamza Chishti URS Mubarak In Jaunpur In Uttar Pradesh

حمزہ چشتی کا عرس گنگا جمنی تہذیب کی شناخت

اس عرس میں اتر پردیش ہی نہیں بلکہ بھارت کے گوشے گوشے سے عقیدت مند آتے ہیں اور منتیں مانگتے ہیں۔ آسیبی مرض میں مبتلاء سینکڑوں کی تعداد میں مریض بھی آتے ہیں۔

یہاں آنے والے عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ کچھ روز قیام کرنے کے بعد انہیں مزار کی برکت سے شفاء مل جاتا ہے۔ یہاں آنے والے عقیدت مندوں میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کی بھی اچھی خاصی تعداد رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Prayer With Folded Hands Row in School: اسکول میں ہاتھ جوڑ کر اور باند کر پراتھنا کرنے پر تنازع!

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے خادم درگاہ شان محمد نے بتایا کہ 5 ربیع الاوّل کو منایا جاتا ہے اور حضرت حمزہ چشتی حضرت زکریا ملتانی کی اولادوں میں سے ہیں اور حضرت گیسو دراز گلبرگہ شریف کے مریدوں میں سے ہے اور ان کا سلسلہ حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری سے ملتا ہے اور انہیں سے آپ کو جونپور کی خلافت ملی ہے اور حضرت حمزہ چشتی اس علاقے میں آباد ہوئے جو اس وقت جنگل تھا یہیں پر وہ عبادت و ریاضت کیا کرتے تھے۔Hamza Chshti URS Mubarak In Jaunpur In Uttar Pradesh

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.