ETV Bharat / state

Stop Bulldozer Politics:مظفر نگر میں جمعیت کا اجلاس، حکومت سے بلڈوزر کی سیاست چھوڑ کر انصاف کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 9:59 AM IST

جمعیت علماۓ ہند کے عہدے داروں نے قرارداد میں مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ معمول کے مطابق جمعہ کی نماز مسجد میں ادا کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں پر توجہ نہیں دیں۔ اپیل میں یہ بھی کہا گیا کہ نماز جمعہ کے بعد کسی طرح کا کوئی بھی مظاہرہ نہ کریں۔ Government Should Leave Bulldozer Politics

حکومت بلڈوزر والی سیاست کو چھوڑے نُپور شرما کو گرفتار کرے: جمعیت
حکومت بلڈوزر والی سیاست کو چھوڑے نُپور شرما کو گرفتار کرے: جمعیت

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بدھ کے روز جمعیت علماء ہند مظفرنگر کی سبھی یونٹ کے عہدے داروں کا اجلاس میرٹھ روڈ کی مسجد نمائش کیمپ میں ضلع صدر مولانا قاسم قاسمی کی سربراہی میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس کا آغاز قاری ابرار کی تلاوت اور نعت رسول سے ہوا۔ اجلاس کی نظامت کرتے ہوئے ضلع جنرل سیکرٹری مولانا مکرم علی قاسمی نے موجودہ صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں نماز جمعہ کے بعد موجودہ حالات میں کسی بھی قسم کے مظاہرے نہ کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی اور حکومت کی جانب سے بے گناہ لوگوں پر کی جانے والی کارروائی کی مخالفت کی گئی۔ Government Should Leave Bulldozer Politics and Arrest Nupur Sharma: Jamiat

حکومت بلڈوزر والی سیاست کو چھوڑے نُپور شرما کو گرفتار کرے: جمعیت

اس موقع پر جمعیت علمائے ہند کے عہدے داروں نے کہا کہ جب ہمارے ملک میں عدالتیں ہیں تو ایسی وحشیانہ کارروائیاں کیوں کی جارہی ہیں۔ قرارداد میں حکومت ہند سے گستاخ رسول کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ نپور شرما اور نوین جندل کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور بے قصور لوگوں کو رہا کیا جائے۔ Prophet Remark Row۔ جمعیت علماۓ ہند کے عہدے داروں نے قرارداد میں مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ معمول کے مطابق جمعہ کی نماز مسجد میں ادا کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں پر توجہ نہیں دیں۔ اپیل میں یہ بھی کہا گیا کہ نماز جمعہ کے بعد کسی طرح کا کوئی بھی مظاہرہ نہ کریں۔

نُپور شرما کو جلد گرفتار کیا جائے
نُپور شرما کو جلد گرفتار کیا جائے

جمعیت علماۓ ہند نے کہا کہ جمعیت کے احتجاج سے فرقہ پرست طاقتوں کو ماحول خراب کرنے اور امت مسلمہ کی بدنامی کا موقع ملتا ہے۔ مولانا نظر محمد قاسمی نے کہا کہ جمعیت علمائے ہند حکومت ہند سے گستاخ رسول کو گرفتار کرکے سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ کیوں کہ ایسے عناصر کی وجہ سے ماحول خراب ہوتا ہے۔ اجلاس میں تمام عہدے داروں نے متفقہ طور پر کہا کہ کسی کو کسی بھی مذہب کے بارے میں برا بھلا کہنے کا حق نہیں ہے، ایسا کرنے والے معاشرہ، انسانیت اور ملک کے لیے دشمن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نُپور شرما کو جلد گرفتار کرے حکومت ہند
نُپور شرما کو جلد گرفتار کرے حکومت ہند

مولانا قاسم قاسمی ضلع صدر اور مولانا مکرم علی قاسمی نے جمعیت علمائے ہند اترپردیش کی اپیل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مظاہرہ کرنے سے ہم اپنے مقصد سے ہٹ جائیں گے اور فرقہ پرست عناصر کے مشن کو تقویت ملے گی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ آئینی طور پر اپنا احتجاج درج کرانا ہمارا بنیادی حق ہے جو کہ قانون کے دائرے میں رہ کر ہونا چاہیے۔ اجلاس میں فکر شاہ مسجد کے مولانا خالد زاہد نے دعا کرائی۔ جمعیت علماء ہند کے اس اجلاس میں سینکڑوں کی تعداد میں عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ شہر کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.