ETV Bharat / state

Compulsory retirement: یوپی میں جبری ریٹائرمنٹ کے لیے سرکاری ملازمین کی اسکریننگ

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 10:50 PM IST

یوپی میں جبری ریٹائرمنٹ کے لیے سرکاری ملازمین کی اسکریننگ
یوپی میں جبری ریٹائرمنٹ کے لیے سرکاری ملازمین کی اسکریننگ

یوپی میں 50 سال کی عمر عبور کرچکے سرکاری ملازمین کی جبری سبکدوشی کے لئے ہوگی اسکریننگ۔ Government employees will be screened for forced retirement in UP

لکھنؤ: اترپردیش میں 50سال سے زیادہ کی عمر والے سرکاری ملازمین کی اسکریننگ کر کے جبری سبکدوشی کے لئے ان کی فہرست سازی کی جائے گی۔ Government employees will be screened for forced retirement in UP

چیف سکریٹری درگا شنکر مشر کی جانب سے منگل کو جاری حکومتی آرڈر کے مطابق آئندہ 31 جولائی تک سبھی محکموں سے 50سال کی عمر عبور کرچکے سرکاری ملازمین کی اسکریننگ کرنے کو کہا گیا ہے جس میں جبری سبکدوشی کے لئے اہل پائے جانے والے ملازمین کی فہرست تیار کر کے آئندہ 15 اگست تک پرسنل ڈپارٹمنٹ کو سونپا جائے گا۔

سکریٹری کی جانب سے پرسنل ڈپارٹمنٹ کو بھیجے گئے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ فنانشل ہینڈ بک سیکشن دو حصہ دو سے چار کے بینادی وصول 56 میں یہ انتظام ہے کہ تقرری اتھارٹی کسی بھی وقت کسی بھی سرکاری ملازم سے چاہے وہ پرماننٹ ہو یا غیر مستقل تین ماہ کا نوٹس دے کر بغیر کوئی وجہ بتائے اس کے 50 سال کی عمر پوری کر لینے کے بعد سبکدوشی کی توقع کرسکتا ہے۔ اس کے لئے اسکریننگ کمیٹی کی تشکیل کے لئے اکتوبر 1985 میں بنائے گئے وصول و ضوابط کے تحت وقت وقت پر کی گئی اسکریننگ کا حوالہ دے کر اس آرڈر میں اسکریننگ کی کاروائی 31 جولائی تک پوری کرنے کو کہا گیا ہے۔ Government employees will be screened for forced retirement in UP

اس کے تحت 31مارچ 2022 کو 50سال کی عمر پوری کرچکے سرکاری ملازمین اسکریننگ کے لئے غورو خوج کے دائر میں ہونگے۔ انہوں نے آرڈر میں واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہ بھی کہنے کی ہدایت دی گئ ہے کہ 50سال کی عمر پوری کرنے والے کسی سرکاری ملازم کے معاملے کو اسکریننگ کمیٹی کے سامنے رکھ کر اگر اسے ملازمت میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو اس سرکاری ملازم کو اس کی سبکدوشی کی عمر تک ملازمت میں برقرار رکھا جائے۔ اس کے معاملے کو آئندہ سالوں میں منعقد ہونے والی اسکریننگ کمیٹی کے سامنے دوبارہ رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آرڈر میں فروری 1989 سے جولائی 2017 تک اس طرح کی اسکریننگ کمیٹی کی چھ بار تشکیل دئیے جانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.