ETV Bharat / state

ملک کی آزادی میں اپنی جان قربان کرنے والے نواب مجوں خاں

author img

By

Published : Aug 16, 2020, 4:41 PM IST

freedom fighter nawab majju khan mazar in moradabad
نواب مجوں خاں

ملک کی آزادی کے بہت سے لوگوں نے اپنی جان دیکر اس ملک کو آزاد کرایا۔ مجید الدین عرف نواب مجو خاں نے بھی اپنی جان قربان کر ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔

ملک کی آزادی کے لئے اپنی قربانی دینے والے مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جاسکتا۔

دیکھیں ویڈیو

ملک کی آزادی میں اپنا اہم کردار ادا کرنے والے مجید الدین عرف نواب مجو خاں نے اس ملک کے لیے قربان ہو کر ملک کو آزاد کرایا۔ 6 جون 1857 میں بہادر شاہ ظفر نے نواب مجو خاں کو حاکم بنا یا تھا۔ نواب مجو خاں نے 1857 کی کرانتی میں حصہ لیکر انگریزوں کو بھگایا تھا۔

انگریزوں نے 1858 میں نواب مجو خاں کو گولی مار دی تھی اور نواب مجو خاں کو ہاتھی کے پیڑ سے بندھواکر گھسیٹا گیا تھا اس کے بعد انہیں بھٹی میں ڈال دیا گیا تھا۔

freedom fighter nawab majju khan mazar in moradabad
نواب مجوں خاں کا مزار

مزید پڑھیں:

میرٹھ:اسپورٹس فیکٹری میں آتشزدگی

مقامی لوگوں نے نواب مجو خاں کی ہڈیوں کو اٹھاکر مرادآباد کے گلشہید کے پاس قبرستان میں دفن کرا دیا تھا، آج بھی نواب مجو خاں کا مزار یہاں موجود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.