ETV Bharat / state

سینکڑوں موبائل فون چوری کرنے والے 4 ملزمین گرفتار

author img

By

Published : Aug 29, 2021, 7:38 PM IST

کوتوالی سیکٹر-20 کی پولیس نے سیکٹر-7 کے 'سی' بلاک کے قریب چیکنگ کے دوران سشیل بوس (19 سال)، دیپک عرف سنی (28 سال)، نسیم (43 سال) ساکن ترلوکپوری تھانہ میور وہار، دہلی اور عزیب (27 سال) ساکن دریا گنج دہلی کو گرفتار کرلیا۔

سیکڑوں موبائل فون لوٹنے والے چار ملزمان گرفتار
سیکڑوں موبائل فون لوٹنے والے چار ملزمان گرفتار

اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں موبائل چوری کرنے والے گروہ کے 4 ارکان کو کوتوالی سیکٹر -20 کی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ 'ملزمین نے اب تک سینکڑوں چوری کی وارداتوں کو انجام دیا ہیں۔ ملزمین نوئیڈا میں موبائل لوٹنے کی واردات کو انجام دینے کے بعد دہلی میں چھپ جاتے اور کچھ دن کے بعد واپس نوئیڈا آتے تاکہ دوبارہ واردات انجام دے سکے'۔

سیکڑوں موبائل فون لوٹنے والے چار ملزمان گرفتار

پولیس گرفتار شرپسندوں کے دیگر مفرور ساتھیوں کو بھی تلاش کررہی ہے۔ کوتوالی سیکٹر 20 پولیس نے سیکٹر 7 کے سی بلاک کے قریب چیکنگ کے دوران سشیل بوس (19 سال)، دیپک عرف سنی (28 سال)، نسیم (43 سال) ساکن ترلوکپوری تھانہ مایور وہار فیز، دہلی اور عزیب (27 سال) ساکن دریا گنج دہلی کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے نوئیڈا کے مختلف علاقوں سے لوٹے گئے مختلف کمپنیوں کے 27 موبائل فون اور ان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل اور ایک سکوٹی برآمد کی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے چار بدمعاش شاطر مجرم ہیں۔ ان کے خلاف پہلے بھی کئی مقدمات درج ہیں۔تفتیش کے دوران شرپسندوں نے بتایا کہ 'ہ لوگ نوئیڈا-این سی آر میں موبائل فون لوٹتے تھے اور دہلی جا کر چھپ جاتے تھے'

مزید پڑھیں: اجین: مسلم شخص کو 'جے شری رام' کے نعرے لگانے پر کیا گیا مجبور

ملزم سشیل بوس اور دیپک عرف سنی سے 14 موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے،جبکہ ملزم عزیب اور نسیم سے 13 موبائل فون اور ایک اسکوٹی برآمد کی گئی ہے'۔ پولیس نے بتایا کہ برآمد کی گئی دونوں گاڑیاں چوری کی ہیں اور شرپسندوں نے موبائل فون لوٹنے کی واردات کو انجام دینے میں ان دونوں گاڑیوں کا استعمال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.