ETV Bharat / state

سابق گورنرعزیز قریشی کا رامپور سے گہرا رشتہ

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 9:30 AM IST

عزیز قریشی
عزیز قریشی

اترپردیش اوراتراکھنڈ کے سابق گورنرعزیزقریشی پر ملک سے بغاوت سمیت متعدد سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونے کی وجہ سے وہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ رامپورمیں ان کے ذریعہ دیا گیا بیان او اس پر ہونے والے ردعمل کو سوشل میڈیا پر کافی توجہ مل رہی ہے۔

ریاست اترپردیش اور اتراکھنڈ کے سابق گورنر عزیز قریشی چند ایام قبل اترپردیش کے شہر رامپور گئے تھے جہاں انہوں نے سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کی اہلیہ سے ملاقات کی تھی۔

رامپور میں ریاستی حکومت کے خلاف دیے گئے بیان اور اس کے بعد ان کے خلاف بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ سابق گورنر رامپور میں رکن پارلیمان اعظم خاں کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی اہلیہ اور رکن اسمبلی ڈاکٹر تزئین فاطمہ سے خیر سگالی کی ملاقات کی تھی۔

سابق گورنر عزیز قریشی کا ننہیال بھی رامپور میں ہی ہے۔

سابق گورنر کے قریبی بتاتے ہیں کہ ان کی ننھیال رامپور کے باجوڑی ٹولہ علاقہ میں ہے۔ تاہم تقسیم ہند کے دوران وہ لوگ پاکستان چلے گئے تھے۔ اس کے بعد بھی عزیز قریشی متعدد مرتبہ رامپور آتے رہے ہیں۔ اترا کھنڈ اور اتر پردیش کے گورنر ہونے کے دوران بھی انہوں نے رامپور کے کئی دورے کئے تھے۔

مزید پڑھیں:سابق گورنر عزیز قریشی کے خلاف مقدمہ درج

سیاستداں اور ماہرقانون کا خیال ہے کہ کسی بھی سابق گورنر کے خلاف سنگین دفعات کے تحت رپورٹ درج ہونے کا یہ پہلا موقع ہوگا۔ کئی سال پہلے رام نریش یادو کے خلاف ایک رپورٹ درج کی گئی تھی جب وہ گورنر تھے لیکن ان کا کیس رشتہ داروں سے متعلق تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.