Five Policemen Suspended In Bareilly عقیدت مندوں سے بدسلوکی کے الزام میں 5پولیس اہلکار معطل

author img

By

Published : Oct 2, 2022, 7:41 PM IST

عقیدت مندوں سے بدسلوکی کے الزام میں 5پولیس اہلکار معطل

بریلی میں عقیدت مندوں سے مبینہ بدسلوکی اور مارپیٹ کے معاملے میں پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔Five Policemen Suspended

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی میں آنولا سے دندوٹ یاترا لے کر کھاٹو شیام مندر منونا دھام جارہے عقیدت مندوں کے ساتھ ہفتہ کی دیر رات پولیس کے ذریعہ مبینہ بدسلوکی اور مارپیٹ کے معاملے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے اتوار کو ایک داروغہ اور چار پولیس اہلکار کو معطل کردیا۔ Five Policemen Suspended In Bareilly

موصول اطلاع کے مطابق گذشتہ رات پولیس اہلکار کی مبینہ بدسلوکی سے مشتعل عقیدت مندوں نے اتوار کی صبح آنولا تھانے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کرنے لگے۔ پولیس انسپکٹر نے معاملہ پرامن کرانے کی کوشش کی لیکن بات نہیں بنی۔ اس کی جانکاری ایس پی کو ملنے پر انہوں نے اس واقعہ کی جانچ میں پولیس اہلکار کی غلطی ملنے پر ایک داروغہ اور چار سپاہیوں کو معطل کردیا ہے۔

ایس پی دیہات بریلی راج کمار اگروال نے بتایا کہ گذشتہ رات کچھ عقیدت مند دندوت یاترا لے کر کھاٹو شیام مندر منونا دھام جارہے تھے۔ جیسے ہی عقیدت مند دیوی پل پر پہنچے تبھی پانچ پولیس اہلکار نے انہیں روک لیا۔ پولیس اہلکار نے عقیدت مندوں پر لوٹ۔پاٹ کا الزام لگاکر ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔ پولیس کے اس رویہ کی مخالفت کرنےپر بھکتوں کے ساتھ مارپیٹ بھی کی گئی۔ اس کے بعد بھکتوں نے ہنگامہ شروع کردیا۔ معاملے کی جانکاری ملنے پر صبح بھاری تعداد میں کھاٹو شیام کے عقیدت مند تھانہ آنولہ پہنچ گئے۔ Five Policemen Suspended For Abusing of Devotees In bareilly

انہوں نے بتایا کہ آنولہ انسپکٹر راکیش کمار نے معاملے کو اپنی سطح سے پرامن کرانے کی کوشش کی لیکن بھکت ماننے کو تیار نہیں ہوئے۔ پولیس اہلکار کے ذریعہ مبینہ بدسلوکی پر ایس ایس پی اکھلیش کمار چورسیا نے داروغہ ستیندر یادو اور چار سپاہیوں کو معطل کردیا۔

یواین آئی

یہ بھی پڑھیں : Negligence of Saudi Administration سعودی انتظامیہ کی سنگین غفلت، جاوید احمد کے بجائے کسی دوسرے شخص کی لاش بھیج دی گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.