ETV Bharat / state

FiveG Lab Award to AMU اے ایم یو کے الیکٹرانکس انجینئرنگ شعبہ کو ’فائیو جی لیب‘ ایوارڈ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 5:34 PM IST

انڈین موبائل کانگریس 2023 کے تاریخی موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے الیکٹرانکس انجینئرنگ شعبہ کو ’5 جی یوز کیس لیباریٹری‘ عطا کی۔

FiveG Lab Award to AMU
FiveG Lab Award to AMU

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انڈین موبائل کانگریس 2023 کے تاریخی موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اے ایم یو کے الیکٹرانکس انجینئرنگ شعبہ کو ’5 جی یوز کیس لیباریٹری‘ عطا کی۔ یہ تقریب 27 اکتوبر کو بھارت منڈپم (نئی دہلی) میں ’ہندوستان ٹکنالوجی کے توسط سے غریبوں کی زندگیوں کو تبدیل کررہا ہے‘ کے عنوان سے منعقد ہوئی، جسے براہ راست نشر کیا گیا۔ مذکورہ لیب کا ہدف ملک میں 5 جی نظام کے فوائد سے سبھی اقتصادی و سماجی طبقات کو بہرہ ور کرنا ہے۔

اے ایم یو کے الیکٹرانکس انجینئرنگ شعبہ کو ’فائیو جی لیب‘ ایوارڈ
اے ایم یو کے الیکٹرانکس انجینئرنگ شعبہ کو ’فائیو جی لیب‘ ایوارڈ

یہ بھی پڑھیں:

AMU students اے ایم یو طلباء نے اپنے اوپر درج مقدمات کو غلط بتایا


”100 فائیو جی لیب کی پہل“ کا بنیادی مقصد جدت و اختراع کو فروغ دینا ہے اور یہ ہندوستان میں 6 جی کے لیے ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ ان 5 جی لیباریٹریز کا ایک مقصد طلباء اور تعلیمی برادری میں 5 جی اور اس سے آگے کی ٹیکنالوجیز کے لئے اہلیت و قابلیت پیدا کرنا ہے۔ اس کے تحت دیہی اور دور افتادہ علاقوں کے لیے ہندوستانی ضروریات کے مطابق 5 جی کے استعمال کی راہ ہموار ہوگی اور اختراعی تصورات کے لئے صنعت و تعلیمی اداروں کے درمیان اشتراک و تعاون کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

انڈین موبائل کانگریس 2023 کی افتتاحی تقریب کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کینیڈی آڈیٹوریم میں براہ راست نشر کیا گیا، جس میں کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز سمیت مختلف فیکلٹیوں کے ڈین، سربراہان شعبہ، کالجوں کے پرنسپل اور ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، یونیورسٹی پولی ٹیکنک اور دیگر شعبہ جات کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں شریک ہوئے اور 5 جی و 6 جی کے میدان میں ہونے والی پیش رفت سے واقفیت حاصل کی۔

کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو میں 5 جی یوز کیس لیب کا قیام اطلاعاتی و ابلاغی ٹکنالوجی و ریسرچ کے میدان میں ادارے کے استعداد کا ثبوت ہے۔ یہ اقدام 5 جی ٹکنالوجی کو اپنانے میں نہ صرف اے ایم یو کے قائدانہ کردار کو تسلیم کرتا ہے بلکہ اسے تکنیکی جدت طرازی کا مرکز بھی بننے کا موقع فراہم کرتاہے۔ یونیورسٹی، 5 جی ٹکنالوجی کے مستقبل کے اطلاق میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور اس باوقار کوشش کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ شعبہ الیکٹرانکس انجینئرنگ کے چیئرمین پروفیسر اکرام خان نے اس باوقار پہل کے لیے منتخب ہونے پر شعبہ کے اساتذہ اور طلباء کو مبارکباد دی۔ نئی 5 جی لیب زراعت، علی گڑھ اسمارٹ سٹی اور علی گڑھ ڈیفنس کوریڈور وغیرہ کے لیے استعمال کے کیسیز تیار کرنے میں بنیادی کردار کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.