ETV Bharat / state

تھانہ صدر بازار میں دو گروپ کے درمیان مار پیٹ

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 1:22 PM IST

سہارنپور کے تھانہ صدر بازار میں دو گروپ کے درمیان مارپیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

تھانہ صدر بازار میں دو گروپ کے درمیان مار پیٹ
تھانہ صدر بازار میں دو گروپ کے درمیان مار پیٹ

اطلاعات کے مطابق ایک گروپ نے دوسرے گروپ کو مارنے کے لیے باہر سے بدمعاشوں کو بلایا تھا۔ نامعلوم افراد نے شکتی ولد بابو ساکن روی نگر کو لاٹھی ڈنڈوں اور دیگر ہتھیاروں سے پیٹ پیٹ کر زخمی کر دیا۔

مار پیٹ کرنے والے افراد موقع پر موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ زخمی شخص نے کوتوالی میں کارروائی کے لیے تحریر دی ہے۔ پولیس نے زخمی کو اسپتال میں داخل کرایا تفتیش شروع کر دی ہے۔

تھانہ صدر بازار میں دو گروپ کے درمیان مار پیٹ

اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ تھانہ صدر بازار علاقہ میں اوج پورہ روی نگر کا واقعہ ہے۔ جہاں پر دو فریق کے درمیان کسی بات کو لے کر تنازع ہوا۔ اس معاملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تفتیش کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی، ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.