ETV Bharat / state

میرٹھ میں کسان کسان کی خود سوزی، استپال میں موت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 3:02 PM IST

فریادی  کسان نے خود کو لگائی آگ. حالت نازک
فریادی کسان نے خود کو لگائی آگ. حالت نازک

Farmer Self-immolation in Meerut: میرٹھ کے موانا تحصیل میں ایک کسان نے ایس ڈی ایم آفس کے سامنے خود سوزی کر لی۔ فریادی کسان اپنی زمین کے معاوضے کے لیے مسلسل افسران سے فریاد کر رہا تھا لیکن جب اس کی فریاد نہ سنی گئی تو اس نے خود کو آگ لگانے کا یہ انتہائی قدم اٹھا لیا۔

میرٹھ: ریاست اتر پردیش میں ضلع میرٹھ کے موانا تحصیل علاقے کے ہستینا پور تھانہ علاقے کے علی پور مورنا کے رہنے والے کسان جگبیر (55) برس کا الزام ہے کہ محکمہ جنگلات نے ان زمین کی اپنے قبضے میں لیکر اس کی فصل کو برباد کر دیا۔ اس کے معاوضے کی مانگ کرتے ہوئے کسان کافی دنوں سے تحصیل میں افسران سے مطالبہ کر رہا تھا۔ اس پر ایس ڈی ایم موانا اور دوسرے افسران نے اس کی مانگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ آخر تھکے ہارے کسان نے سنوائی نہ ہوتے دیکھ کر آج ایس ڈی ایم آفس کے باہر خود کو آگ لگا لی۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: محبت میں دھوکہ کھائی لڑکی نے چاقو سے لڑکے کا عضو تناسل کاٹ دیا

کسان کے اچانک خود کشی کرنے کے بعد تحصیل اور اس کے پاس افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ زخمی کسان کو پولیس نے فوری طور پر موانا سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا جہاں کسان نے دم توڑ دیا۔ شدید طور پر زخمی کسان کو میرٹھ میڈیکل کالج میں منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا سکا۔ پولیس اب اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں یقینی طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.