ETV Bharat / state

Lucknow Woman Viral لکھنو کی وائرل خاتون کون ہیں؟ سوئگی کا بیگ لیکر نقاب پوش خاتون سے ای ٹی وی بھارت کی خاص بات چیت

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 3:35 PM IST

Updated : Jan 17, 2023, 10:20 PM IST

لکھنؤ میں ایک نقاب پوش کی تصویر ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے،اس وائرل تصویر میں ایک خاتون اپنی پشت پر سوئیگی کا بیگ لٹکائے نظر آرہی ہیں۔Conversation with a woman who went viral

وائرل تصویر
وائرل تصویر

ریاست اترپردیش کے دارلحکومت لکھنؤ میں ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک نقاب پوش خاتون کی تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے،اس وائرل ویڈیو میں ایک نقاب پوش خاتون پیٹھ پر سوئگی کا بیک لیکر پیدل جاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ یہ تصویر لکھنو کے ندوہ کالج کی جانب جانے والی سڑک کی ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے وائرل خاتون سے بات چیت کی ہے اور حقیقت حال جاننے کی کوشش کی ہے۔

وائرل تصویر
وائرل خاتون کا نام رضوانہ ہے جو میڈیکل کالج کے جنتا نگری کالونی کی رہائشی ہیں۔ ان کا گھر 2 فٹ کی گلی میں 10 بائی 10 کا کمرہ ہے۔ ان کی تین بیٹی ایک بیٹا ہے ۔اپنے بچوں کی پرورش کے لیے رضوانہ جد جہد کررہی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے رضوانہ نے بتایا کہ سوئگی کا بیگ لیکر سیلس مینی کا وہ کام کرتی ہیں، جس میں ڈسپوزل کا گلاس کپ وغیر فروخت کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سوئگی میں ملازمت نہیں کرتی ہیں اور نہ ہی سوئگی نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے سامان رکھنے کے لیے ایک بیگ کی ضرورت تھی اس بیگ کو 50 روپیہ میں خریدا تھا۔

رضوانہ بتاتی ہیں کہ مالی تنگی کی وجہ سے وہ پریشان رہتی ہیں ۔صبح ایک گھر میں برتن پوچھا کا کام کرتی ہیں، اس کے بعد سیلز مین کا کام کرتی ہیں، رضوانہ دن بھر میں تقریبا 3 گھنٹہ پیدل چلتی ہیں۔ رضوانہ بتاتی ہیں کہ تین برس قبل ہمارے شوہر اچانک سے غائب ہوگئے تھے اب تک گھر نہیں آئے ۔ان کو تلاش کرنے کی بھی کوشش ہوئی لیکن کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ وہ کہتی ہیں کہ بچوں کی پرورش کے لیے جد جہد کررہی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہے کہ اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بناکر کچھ لائق بنادوں۔ وہ بتاتی ہیں کہ ہمارے شوہر رکشا چلاتے تھے، رکشا چوری ہوگیا تو مالی تنگی سے پریشان تھے۔ ایک دن اچانک غائب ہوگئے،غائب ہونے بعدکئی دنوں تک تلاش کیا لیکن پتہ نہیں چل سکا۔

وہ کہتی ہیں کہ شروع کے دن میں سوئگی کا بیگ لاد کر باہر نکلتی تھی تو لوگوں کو کہتے ہوئے سنا کہ بھیک تو نہیں مانگ رہی ہے اپنا کام کررہی ہے۔ جب میرا فوٹو وائرل ہوا تو مجھے پتہ بھی نہیں تھا بعد میں ایک چپل بیچنے والے نے بتایا کہ تمہاری فوٹو وائرل ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:Police Dragged A Old woman معمر خاتون کو گھسیٹتے ہوئے ویڈیو میں نظر آیا پولیس اہلکار، پولیس نے کی تردید

Last Updated : Jan 17, 2023, 10:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.