ETV Bharat / state

AMU Old Boys Association اقرا رضوان وارثی کے تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری اے ایم یو اولڈ بوائز نے لی

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 8:45 PM IST

اقرا رضوان وارثی کے تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری اے ایم یو اولڈ بوائز نے لی
اقرا رضوان وارثی کے تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری اے ایم یو اولڈ بوائز نے لی

ای ٹی وی بھارت میں خبر شائع ہونے کے بعد اے ایم یو ولڈ بوائز ایسوسی ایشن لکھنو نے لکھنو یونیورسٹی سے تین گولڈ میڈل حاصل کرنے والی اقراء رضوان وارثی کے مالی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

اقرا رضوان وارثی کے تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری اے ایم یو اولڈ بوائز نے لی

لکھنؤ: اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو سے تعلق رکھنے والا اے ایم یو ولڈ بوائز یونیورسٹی ایسوسی ایشن نے لکھنو یونیورسٹی سے تین گولڈ میڈل حاصل کرنے والی اقراء رضوان وارثی کو 10 ہزار نقدی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے سید شعیب احمد نے کہا کہ اقراء نے لکھنؤ یونیورسٹی سے تین گولڈ میڈل حاصل کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔ تعلیمی میدان میں لڑکیاں آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ ہم لوگوں کے لئے خوشی کی بات ہے لیکن غربت کی وجہ سے تعلیم حاصل نہ کر پائے یہ بھی بہت افسوسناک بات ہوگی۔ لہذا میں ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا کہ اقرا رضوان کی مالی مدد کے ساتھ ان کے تعلیمی اخراجات کو بھی کی ذمہ داری لی گئی ہے اور ساتھ ہی ان کو کہا گیا ہے کہ جو بھی ضرورت محسوس ہو تو ایسوسی ایشن سے رابطہ کریں ان کی پوری مدد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ای ٹی وی بھارت کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ان انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی طالبہ اقرا کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے مالی تنگی کا سامنا ہے۔ اسی وقت ایسوسی ایشن نےفیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کی مدد کی جائے اور آج کچھ رقم سپرد کیا ہے اور مستقبل میں بھی ان کی مدد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Naqvi Praises PM Modi نہ سچ پریشان ہوسکتا ہے، نہ اسے شکست دی جاسکتی ہے: نقوی

وہیں اقراء رضوان وارثی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نہایت شکر گزار ہوں کئی لوگ ہماری مدد کےلیے سامنے آرہے ہیں اور تعلیم حاصل کرنے میں مجھے مزید آسانیاں میسر ہوں گی وہیں ان کی والدہ نے خوشی کا اظہار کیا اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کا بھی عزم ظاہر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.