ETV Bharat / state

بریلی: مسلم مجاہدین آزادی کی تاریخ کی بابت ای کلاس

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 9:57 AM IST

E-class on the history of muslim freedom fighters
مسلم مجاہدین آزادی کی تاریخ کے بابت ای کلاس

بریلی میں درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کے احاطے میں قائم کردہ مدرسہ منظرِ اسلام کی جانب سے گزشتہ دو ماہ سے ای کلاسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ای کلاسز کے ذریعے نوجوانوں، طلباء اور خصوصاً مسلم برادری کو ملک کی جنگِ آزادی اور برطانوی حکومت سے اس ملک کو آزادی دلانے والے مسلم مجاہدین آزادی اور مسلم محب وطن کی تاریخ کی بابت معلومات فراہم کرانے کا ایک تاریخی اور قابل ستائش کارنامہ انجام دیا جارہا ہے۔

درگاہ کے سربراہ حضرت سبحانی میاں اور سجادہ نشین حضرت احسن میاں کی زیر نگرانی، اعلیٰ حضرت کے اس ادارے کی ای کلاسز کے ذریعے زوم ایپ، گوگل میٹ اور اپنی مجاز ویب سائٹ جیسے جدید وسائل کے ذریعے آن لائن تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں مکہ مسجد حیدرآباد کے امام، مشہور و معروف مجاہد آزادی اور برطانوی ریسیڈینسی پر حملہ کرکے جنگِ آزادی کی تاریخ میں اپنا نام درج کرانے والے مولوی سید علاء الدین حیدر سے متعلق معلومات، ملک کے تئیں اُن کی محبت اور اُن کی قربانی کے جذبہ پر روشنی ڈالی گئی۔

mecca masjid
مکہ مسجد
dargah
درگاہ

میڈیا انچارج ناصر قریشی نے بتایا کہ آج کے خصوصی آن لائن پروگرام میں مدرسہ منظرِ اسلام کے مشہور دانشور اور جنگِ آزادی کی جدوجہد کی تاریخ کے فروغ و اشاعت میں خصوصی دلچسپی رکھنے والے مدرسہ منظرِ اسلام کے سینیئر استاد مفتی سلیم نوری نے بتایا کہ محمد قلی قطب شاہ نے سنہ 1591ء میں چار مینار کی تعمیر کرانے کے بعد حیدرآباد شہر قائم کیا۔ دسمبر سنہ 1610ء میں اُنہوں نے ایک بڑی مسجد تعمیر کرنے کے احکام جاری کیے، لیکن سنہ 1612ء میں وہ رحلت فرما گئے۔ اس کے بعد اُن کے وارث اور جانشین کی حیثیت سے داماد سلطان محمد قطب شاہ نے دسمبر سنہ 1617ء میں عظیم الشان مسجد کا تعمیری کام شروع کرایا، جو 77 برسوں کے بعد مغل بادشاہ اورنگ زیب رحمۃ اللہ علیہ کے دور اقتدار میں مکمل ہوا۔

مزید پڑھیں:

رامپور: صولت پبلک لائبریری کو لے کر رسہ کشی جاری

مفتی سلیم نوری نے بتایا کہ مکہ مسجد کے امام سید علاء الدین حیدر، جنہیں مولوی علاء الدین کے نام سے بھی جانا اور پہچانا جاتا ہے، وہ ایک ایسے حیرت انگیز امام تھے کہ جو عربی، فارسی، اردو، تیلگو زبانوں کے علاوہ روشن ذہن کے ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ بھارت کے نامور مبلغ اور کئی خوبیوں کے ماہر تھے۔ اُنہیں جنگِ آزادی کی تاریخ میں 17 جولائی سنہ 1857ء کو حیدر آباد ریاست میں واقع برطانوی حکومت کی برٹش ریسیڈینسی پر حملہ کی قیادت کرنے کے لیے خاص طور پر پہچانا اور یاد کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.