ETV Bharat / state

Ramazan Shareef in Meerut: رمضان کے دنوں میں ملک کی سلامتی کے لئے دعائیں کی جارہی ہیں

author img

By

Published : May 1, 2022, 7:17 PM IST

Updated : May 3, 2022, 12:37 PM IST

رمضان کے آخری عشرے میں عبادتیں زیادہ کی جاتی ہیں۔ جس میں کچھ لوگ گوشہ نشیبی اختیار کر کے اعتکاف میں بیٹھتے ہیں۔ اس موقع پر وہ اپنے اور ملک کی سلامتی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔ Ramadan Shareef in Meerut۔

Ramazan Shareef in Meerut
Ramazan Shareef in Meerut

میرٹھ: ماہ رمضان میں یوں تو پورے مہینے عبادتوں کی خاص فضیلت ہے لیکن رمضان کے آخری عشرے میں کی جانے والی عبادتیں سب میں افضل ہیں۔ ماہ رمضان کے آخری عشرے میں کچھ روزےدار گوشہ نشینی اختیار کرکے مسجدوں میں عبادت میں مشغول ہو جاتے ہیں جسے اعتکاف کہتے ہیں۔ Ramazan Shareef in Meerut

ویڈیو دیکھیے۔


ماہ صام کے آخری عشرے میں اعتکاف کی اپنی فضیلت ہے. اور اس عشرے میں روزے دار جہاں پورے وقت مسجد میں رہ کر قرآن کریم کی تلاوت کرنے کے ساتھ اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ کورونا وبا کے سبب دو سال بعد مساجد آباد ہو رہی ہیں ایسے میں یہ روزے دار اللہ کی بارگاہ میں رات دن عبادت کر اللہ تعالیٰ سے اپنے شہر اور ملک میں امن سلامتی کی دعائیں کر رہے ہیں کیونکہ موجودہ وقت میں ملک میں کچھ نام نہاد تنظیموں کے ذریعے فرقہ پرستی کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ایسے حالات میں روزے دار اب خصوصی طور پر اپنی عبادات کے ذریعے ملک سے منافرت کے ماحول کے خاتمے کی بھی دعائیں کر رہے ہیں تاکہ ہمارے ملک کی گنگا جمنی تہذیب بنی رہے۔


کورونا وبا سبب دو سال بعد مساجد میں اجتماعی طور پر نماز پڑھنے کی اجازت ملنے پر روزے دار خوشی ظاہر کر رہے ہیں۔ وہیں وہ اعتکاف کے ذریعے ملک سے منافرت کے ماحول کو ختم کرنے کی بھی دعائیں کر رہے ہیں ان کا ماننا ہے کہ اگر ہمارے ملک میں محبت اور بھائی چارا بنا رہے گا تو ہی ہمارا ملک ترقی کر سکے گا اس لیے اعتکاف میں ملک اور ملت کی بہتری کے لئے دعائے کر رہے ہیں۔

Last Updated : May 3, 2022, 12:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.