ETV Bharat / state

Remove 28 Ascaris From Child Stomach میرٹھ میں بچہ کی آنت سے اٹھائیس کیڑے نکالنے کا کامیاب آپریشن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 3:35 PM IST

Updated : Oct 12, 2023, 9:30 AM IST

میرٹھ کے لال لاجپت رائے میڈیکل کالج کے شعبہ سرجری کے ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعہ ایک بچے کی آنت سے 28 کیڑے (Ascaris) نکالنے کا کارنامہ انجام دیا۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک منفرد کیس تھا جسے آسانی سے حل کیا گیا۔

ایس ڈی پی آئی 11 اکتوبر کو اورنگ آباد نام تبدیلی کے خلاف احتجاجی دھرنا
ایس ڈی پی آئی 11 اکتوبر کو اورنگ آباد نام تبدیلی کے خلاف احتجاجی دھرنا

میرٹھ میں بچہ کی آنت سے اٹھائیس کیڑے نکالنے کا کامیاب آپریشن

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع لالا لاجپت رائے میڈیکل کالج کے میڈیا انچارج ڈاکٹر وی ڈی پانڈے نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ میرٹھ کا رہنے والا 5 سالہ لڑکا پچھلے کچھ دنوں سے پیٹ میں درد، الٹی اور پیٹ پھولنے کی شکایت میں مبتلا تھا۔ مریض کے لواحقین نے میرٹھ کے میڈیکل کالج کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹر سندیپ مالیان، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ سرجری سے مشورہ کیا۔

ڈاکٹر سندیپ مالیان نے بتایا کہ مریض کا معائنہ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ مریض کی آنتوں میں رکاوٹ ہے جسے طبی زبان میں آنتوں میں رکاوٹ کہا جاتا ہے۔ آنتوں میں رکاوٹ کی وجہ آنت میں کیڑے تھے۔ ڈاکٹر سندیپ نے آپریشن کا مشورہ دیا اور مریض کے گھر والوں نے رضامندی دی۔ سرجن ڈاکٹر سندیپ مالیان، ڈاکٹر شیتل، ڈاکٹر ترون، ڈاکٹر وپن دھاما آف اینستھیزیالوجی، ڈاکٹر جہلم اور ان کی ٹیم نے ایک کامیاب آپریشن کرکے آنت سے تمام کیڑے نکال دیے۔ مریض اب پہلے سے بہتر حالت میں ہے اور اب بھی سرجری کے شعبہ میں داخل ہے۔ ڈاکٹروں نے اس کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں کیڑوں کو ہٹاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:AMU Minority Status Case اے ایم یو اقلیتی اسٹیٹس کیس کی سنوائی 12 اکتوبر سے قبل مشاورتی میٹنگ

ڈاکٹر سندیپ کے مطابق اس طرح کے کیڑے پیٹ میں پیدا ہونے کی وجہ وہ بچوں میں خاص کر کچے علاقوں میں رہنے والے بچے مٹی یا سبزی میں لگی گندگی کے پیٹ میں چلے جانا بتا رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مٹی کے ساتھ کچھ کیڑوں کے انڈے بھی پیٹ میں چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے اس طرح کے حالات سامنے آتے ہیں اس لیے بچوں کو مٹی اور گندگی سے دور رکھا جائے تاکہ پیٹ سے متعلق ہونے والی بیماریوں سے اپنے بچوں کو بچایا جا سکے۔

Last Updated : Oct 12, 2023, 9:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.