ETV Bharat / state

Ayub Sarjan on UP Govt پولیس حراست میں ہو رہے ہیں قتل، نظم ونسق پر سوالیہ نشان، ڈاکٹر ایوب سرجن

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 12:07 PM IST

پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے یوپی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'اترپردیش میں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہیں اور بے خوف جرائم کے واقعات کو انجام دے رہے ہیں۔' Legal System in UP

پولیس حراست میں ہو رہا قتل نظم ونسق پر سوالیہ نشان: ڈاکٹر ایوب سرجن
پولیس حراست میں ہو رہا قتل نظم ونسق پر سوالیہ نشان: ڈاکٹر ایوب سرجن

پرتاپ گڑھ: پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے اترپردیش کے نظم ونسق پر اپنے ردعمل میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اترپردیش میں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بے خوف جرائم کے واقعات کو انجام دے رہے ہیں، جب پولیس حراست میں ملزمان محفوظ نہیں ہیں تو عام لوگ کیسے محفوظ رہیں گے مسلسل حراست میں قتل ہو رہا ہے جو نظم ونسق پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ صوبہ میں ایک جانب ترقی کے برعکس نفرت کا بازار گرم کیا جارہا ہے تو دوسری جانب جرائم پیشہ افراد کھلے عام دن دہاڑے جرائم کا انجام دے رہے ہیں۔ پریاگ راج اور اب لکھنؤ میں پولیس حراست میں قتل ہو رہے ہیں، پولیس حفاظت کرنے کے برعکس تماشائی نظر آرہی ہے۔ مذکورہ واقعات سے عام لوگوں میں خوف کا ماحول ہے، سوال ہے کہ پولیس کس طرح لوگوں کی حفاظت کرے گی؟ یہ ایک اہم سوال ہے۔صوبہ میں نظم ونسق کے ابتر حالات ہیں ،جس کی حکومت کو فکر نہیں ہے، وہ صرف نفرت کی سیاست میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہ بی جے پی آئندہ پارلیمانی انتخاب کے سبب نفرت کی سیاست کے سہارے پولرائزشن کا کھیل شروع کر دیا ہے۔ مگر عوام سب دیکھ رہی ہے۔ مہنگائی بے روزگاری عروج پر ہونے کے سبب عام لوگ پریشان ہیں ،اور انہیں روٹی کی فکر ستانے لگی ہے ،کہ کس طرح کیسے وہ اس مہنگائی میں اپنے کنبہ کا گزر بسر کریں ۔گیس مہنگی ہونے کے سبب اب عام لوگوں کے بس کی بات گیس خریدنا نہیں رہ گیا ،جس کے سبب وہ پھر چولہے کی جانب لوٹ رہے ہیں ۔ ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ پیس پارٹی کہ پورے معاملے پر نظر ہے ،اور وہ عوام کے مابین جاکر مہنگائی و بڑھتے جرائم کے خلاف مہم چلائے گی ،اور عوام کو یہ بتایا جائے گا کہ جس حکومت میں پولیس حراست میں ملزمان محفوظ نہیں ہیں ،ایسے میں عام لوگ کیسے محفوظ رہیں گے ؟

یہ بھی پڑھیں: Dr Muhammad Ayyub On Indian Politics: 'ملک کی سیاست اب ایشوز کے برعکس فسطائی پولرائزیشن پر منحصر ہو گئی ہے'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.