ETV Bharat / state

بریلی: ضلع انتظامیہ نے مدارس کے اساتذہ اور مسلم دانشوران کے ساتھ میٹنگ کی

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 6:43 AM IST

بریلی میں ضلع انتظامیہ نے مدارس کے اساتذہ اور مسلم دانشوروں کے ساتھ میٹنگ کرکے کورونا ویکسین لگوانے کے لئے میٹنگ منعقد کی۔ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران خصوصاً سی ڈی او چندر موہن گرگ کی صدارت میں میٹنگ منعقد کی گئی۔

مسلم دانشوران کے ساتھ میٹنگ
مسلم دانشوران کے ساتھ میٹنگ

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع وکاس بھون کے آڈیٹوریم میں ”چیف ڈویلپمنٹ آفیسر“ چندر موہن گرگ کی سربراہی اور یونیسیف کے تعاون سے ضلع کے تمام مدارس کے منتظمین، پرنسپل اساتذہ اور مسلم دانشوران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس میں کووڈ 19 سے بچاؤ اور احتیاط کے لیے ویکسینیشن کو سب سے اہم اور ضروری اقدام قرار دیا گیا اور تمام پہلوؤں پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔

مسلم دانشوران کے ساتھ میٹنگ
مسلم دانشوران کے ساتھ میٹنگ
مدارس کے پرنسپل، ڈائریکٹر، اساتذہ اور مذہبی رہنماؤں کی موجودگی میں کووڈ 19 سے بچاؤ اور ویکسین سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی کووڈ وبا کی روک تھام کے لئے ویکسینیشن میں تعاون کرنے کے لئے تمام مدارس کے منتظمین کی ذمہ داریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر آر این سنگھ نے کووڈ 19 سے بچاؤ کے طریقہ کار، ویکسینیشن کے طریقہ کار اور ایکشن پلان پر تفصیل سے بتایا۔
مسلم دانشوران کے ساتھ میٹنگ
مسلم دانشوران کے ساتھ میٹنگ



چیف ڈویلپمنٹ آفیسر چندر موہن گرگ نے عوام سے معاشرے میں پھیلی تمام غلط فہمیوں کو دور کرنے میں تعاون کرنے کی گزارش کی۔

مسلم دانشوران کے ساتھ میٹنگ
مسلم دانشوران کے ساتھ میٹنگ

اس موقع پر تمام شرکاء سے توقع کی گئی کہ وہ اس کام میں محکمۂ صحت کے ساتھ مل کر تعاون کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کے لیے ترغیب دیں۔

مسلم دانشوران کے ساتھ میٹنگ
مسلم دانشوران کے ساتھ میٹنگ

اس میٹنگ میں مفتی شہاب الدین، مولانا عزیز الرحمٰن، مفتی سلیم نوری، مولانا شاکر رضوی، ڈاکٹر اعزاز انجم، حاجی ریاض اور حاجی جاوید خان موجود رہے، تمام مدارس کے ڈائریکٹر، منتظمین، اساتذہ، پرنسپل و دانشوران نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا خاص تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لیے مدعو کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.