ETV Bharat / state

'سی بی آئی کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا'

author img

By

Published : Sep 30, 2020, 11:40 AM IST

بابری مسجد انہدامی کیس معاملے میں فیصلہ آنے سے قبل ساکشی مہاراج کے وکیل نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے سبھی لوگ بے گناہ ثابت ہوں گے۔

ساکشی مہاراج کے وکیل پرشانت سنگھ اٹل
ساکشی مہاراج کے وکیل پرشانت سنگھ اٹل

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بابری مسجد انہدام کیس معاملے پر سی بی آئی کی خصوصی کورٹ میں تھوڑی دیر بعد فیصلہ سنایا جائے گا، جبکہ فیصلہ آنے سے پہلے ہی ساکشی مہاراج کے وکیل پرشانت سنگھ اٹل نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے سبھی لوگ بے گناہ ثابت ہوں گے۔

سی بی آئی کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران پرشانت سنگھ اٹل نے بتایا کہ 'میں ساکشی مہاراج کا وکیل ہوں، مجھے پورا یقین ہے کہ سی بی آئی کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'بابری مسجد معاملے میں اس وقت کی موجودہ حکومت نے جان بوجھ کے سی بی آئی پر دباؤ ڈال کر کیس فائل کروایا تھا'۔

بابری مسجد انہدامی کیس معاملے میں فیصلہ آنے سے قبل ساکشی مہاراج کے وکیل نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے سبھی لوگ بے گناہ ثابت ہوں گے
بابری مسجد انہدامی کیس معاملے میں فیصلہ آنے سے قبل ساکشی مہاراج کے وکیل نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے سبھی لوگ بے گناہ ثابت ہوں گے

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ سارے ملزمین بے قصور ثابت ہوں گے'۔

انہوں بتایا کہ 'ساکشی مہاراج تھوڑی دیر بعد کورٹ پہنچے والے ہیں،کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر پولیس فورس پہلے سے ہی تعینات کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملزمین میں بی جے پی کے سینیئر رہنما لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اترپردیش کے سابق وزیراعلی کلیان سنگھ، مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلی اما بھارتی اور دوسرے لوگ شامل ہیں۔

میں ساکشی مہاراج کا وکیل ہوں، مجھے پورا یقین ہے کہ سی بی آئی کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا
میں ساکشی مہاراج کا وکیل ہوں، مجھے پورا یقین ہے کہ سی بی آئی کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا

کورونا وبا کے پیش نظر لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، کلیان سنگھ، اما بھارتی اور دوسرے عمر دراز ملزمین کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر چھوٹ دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.