ETV Bharat / state

Kunwar Danish Ali Wrote to Om Birla دانش علی نے رمیش بدھوڑی کے خلاف اوم برلا کو خط لکھا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 6:53 PM IST

Updated : Sep 22, 2023, 7:32 PM IST

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رکن پارلیمان کنور دانش علی نے قابل اعتراض تبصروں کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے خلاف جمعہ کو لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر معاملے کو استحقاق کمیٹی کے پاس بھیجنے کی درخواست کی۔

دانش علی نے رمیش بدھوڑی کے خلاف اوم برلا کو خط لکھا
دانش علی نے رمیش بدھوڑی کے خلاف اوم برلا کو خط لکھا

نئی دہلی: بی ایس پی کے رکن پارلیمان کنور دانش علی نے جمعہ کو اسپیکر اوم برلا کو لکھے ایک خط میں کہاکہ میں بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کی لوک سبھا میں 'چندریان کی کامیابی' پر بحث کے دوران دی گئی تقریر کے بارے میں گہرے درد کے ساتھ لکھ رہا ہوں۔ انہوں نے میرے خلاف بہت ہی نازیبا اور قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا۔

دانش علی نے رمیش بدھوڑی کے خلاف اوم برلا کو خط لکھا
دانش علی نے رمیش بدھوڑی کے خلاف اوم برلا کو خط لکھا

انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی ایم پی کے خلاف ضابطہ222، 226 اور 227 کے تحت نوٹس دینا چاہتے ہیں۔بدھوڑی نے لوک سبھا میں علی کے خلاف 'دہشت گرد'، 'انتہا پسند' اور کئی قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا۔

بی ایس پی ایم پی نے کہاکہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ آپ کی قیادت میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں یہ سب ہوا، اس عظیم ملک کے اقلیتی رکن اور ایک منتخب رکن پارلیمنٹ کے طور پر میرے لیے واقعی دل توڑنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:MP Kunwar Danish Ali میں رات بھر سو نہیں سکا، کنور دانش علی

دراصل بدھوڑی کل لوک سبھا میں چندریان -3 کی کامیابی پر بول رہے تھے۔ اسی دوران مسٹر علی نے تبصرہ کیا، جس کے بعد ناراض بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے بی ایس پی رکن پارلیمنٹ کے خلاف قابل اعتراض اور غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کیا، تاہم وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس معاملے پر ایوان میں افسوس کا اظہار کیا تھا۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 22, 2023, 7:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.