ETV Bharat / state

Dharma Sansad at Jantar Mantar دھرم سنسد کے صدر کے خلاف کارروائی مطالبہ

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 9:14 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر منعقدہ 'دھرم سنسد' میں ملک کے مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف جاری بیانات سے مسلمانوں میں بے چینی کا ماحول ہے جس کے پیش نظر سنسد کے صدر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ Hate Speech at Dharma Sansad

Etv Bharat
Etv Bharat

دھرم سنسد کے صدر کے خلاف کارروائی مطالبہ

علیگڑھ: اتوار کے روز قومی دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر ایک دھرم سنسد کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکت کے لیے ملک کے مختلف مقامات سے سنتوں اور ہندو تنظیموں کے لوگ بڑی تعداد میں پہنچے۔ اسی دھرم سنسد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھرم سنسد کے صدر نے ملک کے مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف متنازع بیان دیا۔ جس سے متعلق مسلمانوں میں بے چینی پائی جارہی ہے اور متنازع بیانات دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ مسلمانوں کا کہنا ہے ایک جانب ملک کے وزیر اعظم سب کا ساتھ، سب کا ویکاس اور سب کا ویشواس کی بات کرتے ہیں اور دوسری جانب ہندو وادی لیڈران اور ہندو تنظیموں کے کارکنان ملک کی اقلیت خاص کر مسلمانوں کے خلاف متنازع بیانات دے کر ڈر و خوف کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دھرم سنسد کے وائرل ویڈیو سے متعلق ایڈووکیٹ چوہدری افراہیم حسین نے بتایا کہ جس طریقے سے دھرم سنسد کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ہندو مذہب کے رہنما عوام سے خطاب کرتے ہوئے دوسرے مذہب کے لوگوں کے قتل اور سماج میں دشمنی اور نفرت پھیلانے کی بات کرتے نظر آ رہے ہیں، ایک خاص مذہب کے ماننے والوں میں ڈر پھیلانے کی بات کہیں جا رہی ہیں ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی بات کہیں جا رہی ہیں، اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ دھرم سنسد نہیں ہے اس میں سماج دشمن عناصر ملک میں آگ اور نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کی جائے تاکہ ملک کا ماحول نہ بگڑے اور امن و شانتی بنی رہے۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے طالب علم حیدر علی نے وائرل ویڈیو سے متعلق کہا کہ اکثر اس طرح کے متنازع بیانات سامنے آتے رہتے ہیں جس پر ملک کے وزیر اعظم کو توجہ دینا چاہیے۔ کچھ روز قبل بابا رام دیو نے نماز سے متعلق بیان جاری کیا تھا اور اب سنت کا متنازعہ بیان سامنے آیا ہے جس کو دیکھ کر اقلیت خاص کر مسلمانوں میں احساس کمتری ہے کہ ملک کی آزادی کے وقت جو مسلمانوں سے وعدے کئے گئے تھے، ان کی حقوق اور تحفظ کی بات کہیں گئی تھی ان کی سچائی سامنے آچکی ہے۔ حیدر نے مزید کہا کہ ملک کی اقلیت کے خلاف اس طرح کے متنازعہ بیانات ایک سیکولر ملک کو زیب نہیں دیتا اسی لئے ہماری حکومت سے التجا ہے کہ اس سے قبل ہم سڑکوں پر آئے اور حکومت پر سے ہمارا یقین اُٹھ جائے اس سے پہلے ہی ہمارے اعتماد کو بحال کیا جائے اور متنازعہ بیانات جاری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : Hate Speech Against Muslim Community مسلمان اور عیسائیوں کے قتل عام کی کوریج دکھانے والے میڈیا ہاؤس کے خلاف نوٹس جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.