ETV Bharat / state

Cyber Fraud: بارہ بنکی میں سائبر جرائم، ڈی ایم کی تصویر استعمال کرکے دیا گیا دھوکہ

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 8:28 AM IST

Updated : Jun 15, 2022, 8:33 AM IST

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹرآدرش سنگھ نے پریس نوٹ جاری کرکے اس کی اطلاع دی تھی کہ موبائل نمبر 9155975718 سے کسی بھی قسم کا کوئی میسیج آتا ہے تو اس پر توجہ نہ دی جائے،اور نہ ہی اپنی ذات سے متعلق کوئی اہم معلومات کا اشتراک کریں۔ Man Booked for Using DM'S Photo in DP

سائبر کرائم
سائبر کرائم

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں تعینات ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ کی فوٹو واٹس ایپ کی ڈی پی لگاکر سائیبر فراڈ سے جڑے لوگ عام لوگوں کو ٹھگ رہے تھے،ضلع مجسٹریٹ کو اس کی اطلاع ملتے ہی اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، شروعاتی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ یہ سائیبر جالساز ضلع بلیا کا رہنے والا ہے- Man Booked for Using DM'S Photo in DP

سائبر کرائم

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے پریس نوٹ جاری کرکے اس کی اطلاع دی تھی کہ موبائل نمبر 9155975718 سے کسی بھی قسم کا کوئی میسیج آتا ہے تو اس پر توجہ نہ دی جائے،اور نہ ہی اپنی ذات سے متعلق کوئی اہم معلومات کا اشتراک کریں۔

مزید پڑھیں:بارہ بنکی: ہسٹری شیٹرس نے جرم نہ کرنے کا حلف لیا

انہوں نے کہا کہ ان کی تصویر واٹس ایپ کی ڈی پی میں لگاکر لوگوں سے تحفے تحائف اور پیسے کا مطالبہ کیاجارہا تھا،ڈی ایم نے سب سے الرٹ رہنے کی اپیل کی گئی ہے، اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی تو پتا چلا کہ مذکورہ نمبر بلیا ضلع سے آپریٹ ہو رہا تھا. پولیس نے اس معاملے میں ایک ٹیم بلیا کے لئے روانہ کیا ہے، پولیس نے اس نمبر سے کئے گئے تمام ٹرانزکشن پر روک لگوا دی ہے،اور کہا کہ جلد ہی ملزمین پولیس کی گرفت میں ہونگے۔

Last Updated : Jun 15, 2022, 8:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.